ڈی۔جی۔خان۔خان سیمنٹ : تیزی کا مومینٹم جاری
ڈی۔جی۔خان سیمنٹ کے اسٹاکس میں تیزی کا مومینٹم آج بھی جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ملک میں سیمنٹ کی طلب اور قیمتوں میں ہونیوالا اضافہ ہے۔ محکمہ شماریات کہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے کوارٹر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے اور گوادر میں مختلف پروجیکٹس کے دوبارہ شروع کئے جانے سے اس کی طلب (Demand) میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ان کے علاوہ کمپنی کے بہترین معاشی نتائج بھی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی متاثرکن ہیں۔
ڈی۔جی۔خان سیمنٹ کا تعارف
ڈی۔جی خان سیمنٹ (DGKC) کا قیام 1978ء میں کمپنیز ایکٹ 1913ء (جسے بعد ازاں کمپنیز آرڈینینس 1984 اور کمپنیز ایکٹ 2017 سے تبدیل کیا گیا)۔ کمپنی سیمنٹ کی پیداوار اور تقسیم کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ اپنے قیام کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 21 کروڑ روپے رکھا گیا تھا۔ تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 21 کروڑ 90 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کیلئے (Free Float) 21 کروڑ 90 لاکھ شیئرز دستیاب ہیں جو کہ مجموعی تعداد کا 50 فیصد بنتے ہیں۔
ڈی۔جی خان سیمنٹ کا شمار PSX کے انتہائی متحرک اسٹاکس میں ہوتا ہے۔ اسے انٹرا-ڈے اور ہولڈنگ دونوں کیلئے انتہائی موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 39.00 سے 67.00 کے درمیان رہی۔ جبکہ 2017ء میں پانامہ گیٹ اسکینڈل سے پہلے اسکی فی شیئر قدر 170 روپے تھی۔ اسکا طویل المدتی ہدف بھی یہی ہے۔ ہولڈنگ کے ساتھ آئندہ دو ماہ کے دوران DGKC کے اسٹاکس ہولڈرز 15 سے 20 روپے فی شیئر منافع حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹیکنیکی جائزہ
آج DGKC میں ٹریڈنگ کا آغاز 47.60 کی سطح سے ہوا جس کے بعد یہ اپنی کم ترین سطح 47.31 تک گراوٹ کا شکار ہوا۔ جس کے بعد اس میں تیزی کی ریلی نظر آئی اور دن کے وسط تک بہترین Bullish Support کے ساتھ ڈی۔جی۔خان سیمنٹ 49.49 کی بلند ترین سطح پر آ گیا۔ تاہم انڈیکس میں ہونیوالے اتار چڑھاؤ کے باعث دن کا اختتام گذشتہ روز کی سطح سے 26 پیسے اوپر 48.10 پر بند ہوا۔ تاہم تیزی کا مومینٹم مسلسل ایک ہفتے سے جاری ہے۔ جسکا تسلسل آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہنے کی توقع ہے۔
ڈی۔جی۔خان سیمنٹ اپنی 20 روزہ Dynamic Moving Average سے اوپر ہے۔ جو کہ اسکے Bullish Channel کا آغاز یے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ DGKC اپنی 50 اور 100 روزہ اوسط کو پہلے ہی عبور کر گیا تھا۔ تاہم یہ 200 روزہ ایوریج سے نیچے ہے۔ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 47.80, 47.50 اور 47.20 ہیں جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 48.30, 48.60 اور 48.90 ہیں۔ اس کا شیئر والیوم 77 لاکھ 76 ہزار رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔