PSX میں شدید مندی، سابق وزیراعظم عمران خان گرفتار

PSX کے اختتامی سیشن کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ سابق وزیراعظم عمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں NAB کی طرف سے رینجرز کی مدد سے گرفتاری ہے۔

PSX پر عمران خان کی گرفتاری اور سیاسی کشیدگی کے اثرات

آج صبح سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری تھی۔ تاہم فروخت کا شدید رجحان اسوقت دیکھنے میں آیا جب قومی ادارہ برائے احتساب (National Accountability Bureau) نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ جس کے بعد ملک بھر میں انکے سپورٹرز کی طرف سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین PTI اسلام آباد ہائی کورٹ میں معمول کے مقدمے میں پیش ہونے والے تھے۔ انہیں عسکری ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان بازی اور محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کے مقدمے میں طلب کیا گیا تھا۔

پاکستان رینجرز کی کاروائی

عمران خان عدالت میں داخلے کے بعد جیسے ہی بائیومیٹرک کروانے کے لئے ریکارڈ روم میں داخل ہوئے انہیں رینجرز کے اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق عام طور پر ایسی کاروائی پولیس کے ذریعے عمل میں لایا جاتا ہے۔ تاہم انکے کارکنوں کی طرف سے شدید ردعمل کے خدشے کے تحت رینجرز سے مدد لی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی اہلکاروں اور وہاں موجود PTI کے وکلاء کے درمیان شدید ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اس حوالے سے آئی۔جی اسلام آباد نے پریس ریلیز کے ذریعے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو گرفتاری سے پہلے وارنٹ گرفتاری دکھائے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ دارلحکومت میں حالات معمول پر ہیں اور دفعہ 144 نافذ ہے۔ جس کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کاروائی کی جائے گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔ عدالت نے آئی۔جی اسلام آباد اور سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ کا ردعمل

جس وقت یہ گرفتاری عمل میں آئی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا اختتامی سیشن جاری تھا۔ آخری آدھے گھنٹے میں KSE100 میں 463 پوائنٹس کی مندی واقع ہوئی۔ جس کے بعد انڈیکس 41366 کی سطح پر آ گیا ۔

آج اسکی ٹریڈنگ رینج 41277 سے 41830 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 5 ارب سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔ معاشی ماہرین کے مطابق مندی کا تسلسل آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button