گولڈ : آئندہ ہفتے کیا ٹرینڈ اختیار کرے گا ؟

گولڈ نے ہفتہ وار معاشی سرگرمیاں ملے جلے انداز میں ختم کیں۔ آئندہ ہفتے مارکیٹ موڈ پر U.S Debt Ceiling میں اضافے کیلئے ہونیوالی بات چیت کے اثرات نمایاں رہیں گے۔ جس سے مارکیٹ کے بغیر سمت ٹریڈ ہونے کا امکان ہے۔

گولڈ پر امریکی ڈیبٹ کرائسز پر ہونیوالی بات چیت کیسے اثر انداز ہو سکتی ہے ؟

بائیڈن انتظامیہ آنیوالے ہفتے کے دوران امریکی اراکین کانگریس کے ساتھ U.S Debt. Ceiling میں اضافے کیلئے بات چیت کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ جس سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے رکھیں گے۔ اگرچہ اس بحران کا حقیقی وزن امریکی ڈالر پر محسوس ہو رہا ہے تاہم والیوم نہ ہونے کے باعث مارکیٹ مومینٹم سست اور بغیر سمت کے محدود رینج اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ یہ امریکی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی کرائسز ہے جس میں دنیا کی سب سے بڑی معاشی طاقت دیوالیہ بھی ہو سکتی ہے۔ حکومت کو ریپبلیکن اکثریت کی حامل کانگریس سے 870 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ جس کے رد کئے جانے یا تاخیر کے شکار ہونے سے مالیاتی بحران بے قابو یو جائے گا۔ حالیہ عرصے کے دوران اس رسک فیکٹر کی وجہ سے امریکی ڈالر کی طلب میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

آئندہ ہفتے اگر مذاکرات مثبت رخ اختیار کر گئے تو 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں اضافہ ہونے کا امکان ہے جس سے گولڈ کی قدر میں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ تاہم منفی نتائج سے امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں بڑی گراوٹ واقع ہو سکتی ہے اور ڈیفالٹ رسک فیکٹر کا ایڈوانٹیج گولڈ حاصل کرے گا۔

پیپلز بینک آف چائنا کی طرف سے ذخائر میں وسعت

عالمی سطح پر گولڈ کی طلب (Demand) میں اضافے کا تسلسل جاری ہے۔ سنہری دھات کے خریداروں میں پیپلز بینک آف چائنا (PBOC) سرفہرست ہے جو اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ایک چوتھائی حصہ گولڈ میں تبدیل کر رہا ہے۔ رواں سال تک دنیا کی دوسری بڑی معیشت نے مارچ میں 18 اور اپریل کے دوران 25 ٹن سونا ( دو ماہ کے دوران 21 ارب ڈالرز) Gold Reservoirs کی خریداری کی ہے۔

اقتصادی فورم برکس کی طرف سے مشترکہ کرنسی سول پلانچ کرنے کے اعلان کے بعد سے برازیل، بھارت اور ارجنٹائن کے سینٹرل بینکس بھی گولڈ کے ذخائر میں اضافہ کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تاریخ کی بلند ترین رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے۔ ماہرین رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں گولڈ کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) Bullish رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کا جائزہ

گولڈ کاروباری ہفتے کا اختتام 2 ہزار کے نفسیاتی مارک (Psychological Level) سے اوہر کرنے میں کامیاب رہا۔ اگرچہ آخری دو دنوں میں U.S Bonds Yields کے اوپر جانے سے محدود رینج میں ٹریڈ دیکھی گئی۔ تاہم مجموعی منظر نامہ مثبت رہا۔ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 کے قریب ہے

 

یہ Oversold ہونے کی علامت ہے۔جس سے ظاہر ہو رہا ہے کہ محدود رینج میں اصلاح (Correction) کے بعد یہ دوبارہ اوپر کے لیولز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا۔ جس سے 2030 اور 2050 کے لیولز کے درمیان ایک ریلی شروع ہو سکتی ہے۔

موجودہ سطح پر سپورٹ لیولز 2008، 1993 اور 1978 ہیں۔ جبکہ پہلی سپورٹ سے نیچے 2 ہزار کا مضبوط نفسیاتی لیول (Psychological Level) بھی ہے۔ تیسری سپورٹ اسکے Bullish Regression Channel کا اختتامی پوائنٹ ہے۔ جو کہ 50 دنوں کی Moving Average بھی ہے۔ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 2030 2045 اور 2060 ہیں

پہلی مزاحمت عبور کرنے اور اسے برقرار رکھنے پر یہ Bullish چینل اختیار کر لے گا جس سے آنیوالے دنوں میں 2050 کی سطح دیکھی جا سکتی ہے۔ جس سے اوپر اسکی  ریلی تارئخ کی بلند ترین سطح 2080 کی طرف پیشقدمی اختیار کر سکتی ہے۔ تاہم 2050 سے اعہر پرافٹ ٹیکنگ شروع ہو جاتی ہے جس سے یہ All Time High کے قریب کمزور  ہو جاتا ہے۔ منگل کے روز چینی اور امریکی ریٹیل سیلز رپورٹ کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر سکتے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button