نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی، منفی PMI Report جاری

نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ منفی PMI Report کا اجراء ہے۔

رپورٹ توقعات سے منفی

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کا اپریل 2023ء کے دوران پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (PMI) 49.80 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار میں 53.80 فیصد رہنے کی پیشگوئی تھی۔ اس طرح ملک کے ادارہ برائے شماریات کا جاری کردہ ڈیٹا توقعات سے منفی رہا ہے.

نیوزی لینڈ ڈالر کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 0.6200 کا نفسیاتی لیول (Psychological Level) بریک کرتے ہوئے 0.6190 کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے کہ کیوی ڈالر ایسے وقت منفی مومینٹم کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ اس کی حریف کرنسی یعنی امریکی ڈالر پہلے ہی Debit Ceiling پر ہونیوالے مذاکرات اور ممکنہ ڈیفالٹ کے رسک فیکٹر سے مسلسل دفاعی انداز اختیار کر رہا ہے۔

تاہم یورپی سینٹرل بینک (ECB) اور طاقتور ممالک کے مرکزی بینکوں کی جانب سے مانیٹری پالیسی مزید سخت کئے جانے کا امکان رد کر دیا گیا ہے۔ جس سے امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافے کا رجحان دیکھا جا سکتا ہے۔لیکن کم والیوم کی مارکیٹ میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ڈائریکشن کیلئے ریپبلیکن اکثریتی سینیٹ اور بائیڈن انتظامیہ کے مذاکرات پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ جن کہ ناکامی پر دنیا کی مضبوط ترین معیشت دیوالیہ ہو سکتی ہے۔

اسٹاکس میں ملا جلا رجحان

رپورٹ پبلش ہونے کے بعد نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے

NZX50 انڈیکس 31 پوائنٹس کی مندی سے 11907 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 11886 سے 11938 کے درمیان ہے۔ مارکیٹ میں سرمائے اور شیئر والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button