GBPJPY کی قدر میں کمی، جاپانی افراط زر میں اضافہ

GBPJPY کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ جاپانی افراط زر میں اضافے کی رپورٹس ہیں۔ ایشیائی فوریکس سیشنز کے دوران بینک آف جاپان کی اوپن مارکیٹ مداخلت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ جس کی وجہ سے ایشیائی کرنسی کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBPUSD) کی Gains محدود ہو گئی ہیں۔

اوپن مارکیٹ مداخلت GBPJPY پر کیسے اثر انداز ہو سکتی ہے۔

 

عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے آغاز سے ہی سابقہ گورنر ہارو ہیکو کروڈا کی سربراہی میں BOJ نے نرم مانیٹری پالیسی اپنائے رکھی۔ جس کی وجہ سے جاپانی کرنسی میں ابتدائی طور پر شدید گراوٹ دیکھی گئی۔ تاہم اس کے بعد انہوں نے حیران کن طور پر اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے ذریعے اس پر قابو پا لیا۔

دراصل یہ مانیٹری ٹولز کا موثر استعمال ہے جس کے ذریعے فوریکس مارکیٹ میں جاپانی ین کی سرکولیشن کو بڑھایا جاتا ہے اور طویل المدتی امریکی ڈالر، یورو، آسٹریلیئن ڈالر اور برطانوی پاؤنڈ کے ساتھ منسلک بلز مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ جس سے مندرجہ بالا کرنسیز کی لیکوئیڈیٹی ایشیائی مارکیٹس میں کم ہو جاتی ہے اور ین کی طلب (Demand) میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

یہ ٹولز پہلی بار ٹرکش سینٹرل بینک نے استعمال کئے تھے لیکن ٹیکنیکی وجوہات کی بناء پر ٹرکش کرنسی لیرا میں گراوٹ کو کنٹرول نہ کیا جا سکا۔ تاہم جاپان نے شرح سود بڑھائے اور گروتھ ریٹ کم کئے بغیر اپنی کرنسی کو ایک خاص سطح پر مستحکم کرنے میں کامیاب رہا۔

اپنے پیشرو کی طرح نئے گورنر کازو اوئیڈا بھی اسی پالیسی کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مداخلت کی اطلاعات پر GBPUSD اہم ترین سپورٹ 172 سے نیچے آ گیا۔ جس کے بعد 165 کی طرف بیئرش پریشر بنتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے علاوہ دوسری اہم خبر جو برطانوی پاؤنڈ پر اثر انداز ہو رہی ہے وہ S&P Global کی سروے رپورٹس ہیں جن کے مطابق بینک آف انگلینڈ شرح سود میں مسلسل اضافے کے باوجود افراط زر کو نیچے لانے میں کامیاب نہیں ہو رہا۔اس طرح دو طرفہ پریشر سے GBPUSD کا جھکاؤ نیچے کی طرف ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی نقطہ نظر سے جاپانی ین کے خلاف برطانوی پاؤنڈ اسوقت اپنی 20 روزہ Moving Average سے نیچے 171.69 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ 20SMA کی سطح 169.45 ہے۔ جبکہ 50SMA اس سے نیچے 165.97 پر ہے۔ طویل المدتی ایوریجز موجودہ سطح سے خاصی نیچے 164 کے قریب ہیں۔ اس طرح گراوٹ کے باوجود برطانوی پاؤنڈ اپنے Bullish Regression Channel میں ہی موجود ہے۔ اور یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ سے اوپر ہے جو کہ 171.56 پر ہے۔

 

اسکے سپورٹ لیولز 171.45, 170.80 اور 170.50 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں 172.40, 172.80 اور 173.40 ہیں۔ مومینٹم انڈیکیٹرز اس لیول پر محدود اصلاح (Correction) کے بعد اوپر کے لیولز پر پیشقدمی کو ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button