گولڈ: تیزی کا مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش میں، امریکی مذاکرات جاری
گولڈ نئے ہفتے کے آغاز پر تیزی کا مومینٹم حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی قرض کی حد پر صدر جو بائیڈن اور چیئرمین سینیٹ کیون میکارتھی کے درمیان مذاکرات آج دوبارہ شروع ہوں گے۔ معاملے پر ڈیڈلاک سے مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال نظر آ رہی ہے۔ سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔
گولڈ پر امریکی مذاکرات کے اثرات
آج AUDUSD محدود رینج اپنائے ہوئے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ US Debit Ceiling پر پیدا ہونیوالا ڈیڈلاک ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اہم ترین مسئلے پر ریپبلکنز کی طرف سے سیاسی مفادات حاصل کرنیکی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ امریکی صدر نے تمام مطالبات کو رد کر دیا ہے۔
امریکی قرض کی حد 15 مئی کو ختم ہو چکی ہے۔ اگر یکم جون تک کانگریس کی طرف سے بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری نہ دی گئی تو امریکہ بطور ریاست ڈیفالٹ کر جائے گا۔ واضح رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو ریپبلکنز اکثریت کے حامل ایوان نمائندگان سے 870 ارب ڈالر کی امدادی رقم منظور کروانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ صدر جو بائیڈن چیئرمین سینیٹ کیون میکارتھی اور پانچ سینیٹرز کے ساتھ دو ہفتوں سے مذاکرات کر رہے ہیں۔
امریکی قرض کی حد پر مذاکرات سے پہلے اپوزیشن اراکین کانگریس نے مثبت بیانات دیئے اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ تاہم اس میں ڈرامائی موڑ اسوقت آیا جب سنگین مقدمات کا سامنا کرنیوالے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں ریپبلکنز پر زور دیا کہ وہ اہم موقعے کا ایڈوانٹیج حاصل کریں اور ان کے خلاف کیسز ختم کرنے سمیت اہم مطالبات کی منظوری تک Debit Ceiling کو سپورٹ نہ کریں۔
بتاتے چلیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار بھی ہیں وہ 2016ء سے 2020 تک صدر رہ چکے ہیں تاہم انہیں جنسی ہراسانی کے مقدمات کا سامنا ہے اور ان پر فرد جرم بھی عائد کی جا چکی ہے۔
ڈیفالٹ کا رسک فیکٹر اسوقت عالمی مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے اور امریکی ڈالر کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں جس سے کماڈٹیز قدرے مثبت موڈ میں دکھائی دے رہی ہیں۔ گولڈ ایشیائی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ جس سے یہ 3 ڈالرز اضافے سے 1981 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی نقطہ نظر سے گولڈ محدود رینج میں قدرے مثبت انداز اپنائے ہوئے ہے۔ لیکن کم والیوم کی مارکیٹ میں اسکی اسٹرینتھ کم ہے۔ اختتام ہفتہ پر نیچے کے لیول پر بننے والے فروخت کے رجحان اور پرافٹ ٹیکنگ سے سنہری دھات 100 روزہ موونگ ایوریج اور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کھو بیٹھی۔ تاہم طویل المدتی بنیادوں پر Bullish موڈ جاری رہنے کا امکان ہے۔ 200SMA اسوقت 1928 پر آ گئی ہے جو کہ اسکے Bearish Regression Channel کا آغاز ہے۔ یعنی اس لیول تک گراوٹ تیز بیئرش پریشر بنا سکتی ہے۔
اوپر کی طرف 1985 عبور کرنے پر 2000 کا نفسیاتی ہدف عبور کرنے کے لئے دروازہ کھل جائے گا۔ تاہم یہ سطح برقرار نہ رکھنے کی صورت میں بیئرش دباؤ 1910 کی طرف گراوٹ کا سبب بن سکتا ہے۔ جس سے گذشتہ تین ماہ میں پہلی بار گولڈ 19 سو سے نیچے نظر آنے کا امکان پیدا ہو گا۔ سپورٹ لیولز 1970, 1950 اور 1930 جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1985, 2005 اور 2020 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔