FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے۔، امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ
FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ادھر گولڈ اور دیگر کماڈٹیز بھی U.S Bonds Yields میں اضافے کے نتیجے میں گراوٹ کے شکار ہوئی ہیں۔
FOMC Minutes کا جائزہ
فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی مئی 2023ء کی میٹنگ کے دوران پالیسی ساز اراکین نے اتفاق کیا کہ افراط زر (Inflation) کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ریٹس ریزنگ سائیکل کو یکدم ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ فیصلے معاشی صورتحال کے مطابق ہونے چاہیئں۔ چنانچہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر کو سپورٹ کرنیوالا یہ واحد پہلو ہے۔
تفصیلات کے مطابق کئی ممبرز کی رائے یہ تھی کہ ٹرمینل ریٹس میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے گروتھ ریٹ متاثر ہو رہا ہے۔ لیکن پالیسی میکرز کی اکثریت متفق تھی کہ عالمی معاشی بحران اور کساد بازاری (Recession) کی صورتحال کے مطابق کیش ریٹس میں اضافہ بند نہیں کرنا چاہیئے۔
مارکیٹ کا ردعمل
فیڈرل ریزرو کی آئندہ مانیٹری پالیسی میں ریٹس بڑھائے جانے کی رائے سامنے آنے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی دیکھی جا رہی ہے تاہم اس خبر سے امریکی ڈالر ڈیبٹ کرائسز پر تعطل کی وجہ سے بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کر سکا۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) 1.0760 کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ GBPUSD بھی 1.2400 کے قریب بیئرش پریشر سے منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔
کماڈٹیز میں بھی منفی رجحان نظر آ رہا ہے۔ گولڈ 16 ڈالرز کی مندی کے ساتھ 1958 اور پلاڈیئم 35 ڈالرز کی کمی سے 1414 ڈالرز فی اونس پر ٹریڈ کر رہے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔