سلور کی قدر میں اتار چڑھاؤ۔ بیئرش ریلی میں وسعت
سلور کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ گذشتہ رات FOMC Minutes کے اجراء کے بعد 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں آنیوالی تیزی سفید دھات کہ بیئرش ریلی وسعت اختیار کر گئی ہے۔
FOMC Minutes کے سلور کی قدر پر اثرات
گذشتہ رات FOMC Minutes جاری کر دیئے گئے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ادھر سلور اور دیگر کماڈٹیز U.S Bonds Yields میں اضافے کے نتیجے میں گراوٹ کے شکار ہوئی ہیں۔ فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کی مئی 2023ء کی میٹنگ کے دوران پالیسی ساز اراکین نے اتفاق کیا کہ افراط زر (Inflation) کی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ریٹس ریزنگ سائیکل کو یکدم ختم نہیں کیا جا سکتا بلکہ فیصلے معاشی صورتحال کے مطابق ہونے چاہیئں۔
گذشتہ ایک ماہ کے دوران امریکی ڈالر کو سپورٹ کرنیوالا یہ واحد پہلو ہے۔ تفصیلات کے مطابق کئی ممبرز کی رائے یہ تھی کہ ٹرمینل ریٹس میں مزید اضافے کی ضرورت نہیں ہے۔ کیونکہ اس سے گروتھ ریٹ متاثر ہو رہا ہے۔ لیکن پالیسی میکرز کی اکثریت متفق تھی کہ عالمی معاشی بحران اور کساد بازاری (Recession) کی صورتحال کے مطابق کیش ریٹس میں اضافہ بند نہیں کرنا چاہیئے۔
میٹنگ کی تفصیلات ریلیز ہونے کے بعد ابتدائی آدھے گھنٹے میں سلور اتار چڑھاؤ کا شکار نظر آیا تاہم اسکے بعد حتمی ڈائریکشن اختیار کرتے ہوئے 24.0 سے نیچے آ گیا۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے سلور کا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 کے قریب Oversold ایریا میں موجود ہے۔ یعنی یہاں سے یہ اوپر کی ریلی اختیار کر سکتا ہے۔ لیکن قلیل المدتی اصلاح (Correction) کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ یہ اسوقت 23.00 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کو ٹیسٹ کر رہا ہے۔
ایشیائی سیشنز میں سلور سرمایہ کاروں کی سپورٹ حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ اسوقت یہ اپنی قریب ترین 100 روزہ Moving Average سے نیچے ہے جو کہ 23.37 پر ہے۔ جبکہ گذشتہ روز سفید دھات 20 اور 50SMA کی سطح 24.57 اور 24.37 سے نیچے آ گیا تھا۔ تاہم یہ طویل المدتی 200SMA سے اوپر ہے جو کہ بیئرش زون میں 21.98 پر موجود ہے۔
سلور Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ 23.34 سے بھی ہٹ چکا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ اسکے بیئرش دباؤ اسے تمام بنیادی لیولز سے نیچے آ چکا ہے۔ جو کہ 23.00 اور 24.00 کے درمیان Horizontal ایریا میں موجود ہے۔ مجموعی طور پر یہاں پر Corrective Bounce نظر آ سکتا ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 22.90, 22.70 اور 22.30 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 23.30, 23.70 اور 23.90 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر سلور بیئرش مومینٹم اختیار کر لے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔