یورو کے ریکوری مومینٹم میں کمی، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز
یورو کے ریکوری مومینٹم میں کمی ریکارڈ کہ جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ میموریل ڈے کی امریکی اور یورپی تعطیل کے باعث عالمی مارکیٹس میں والیوم کی کمی ہے۔ جس سے یورپی سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ EURUSD میں 30 بنیادی پوائنٹس کی رینج میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
اختتام ہفتہ پر کیا ہوا ؟
گذشتہ روز جو بائیڈن اور اسپیکر سینیٹ کیون میکارتھی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں بڑا بریک تھرو دیکھنے میں آیا۔ اگرچہ یہ ابھی تک بل کی شکل میں ہے اور بدھ کے روز اسے منظوری کیلئے سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ تاہم امریکی حکام اسے پاس کروانے کیلئے بااعتماد ہیں۔ واضح رہے کہ یکم جون تک بیل آؤٹ پیکیج نہ ملنے کی صورت میں ملک ڈیفالٹ کرنے کے خطرے سے دوچار ہو سکتا تھا۔ اسی رسک فیکٹر کی وجہ سے عالمی مارکیٹس کئی ہفتوں سے محدود رینج اپنائے ہوئے تھیں۔
مجوزہ بل کے مطابق نہ صرف امریکی قرض کی حد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بلکہ اسے 2025ء تک معطل بھی کر دیا گیا ہے۔ طے پانی والے نکات کے مطابق رواں سال قرض کی حد کو دفاعی اخراجات کیلئے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ لیکن 2024ء میں دفاعی اخراجات 3 فیصد تک بڑھائے جا سکیں گے۔
اس پیشرفت سے اسٹاکس پر مثبت اثرات مرتب ہوئے اور فیوچر مارکیٹس میں تیزی نظر آ رہی ہے تاہم اوپر بیان کی گئی تعطیلات کے باعث اس کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل نہیں کیا جا سکا۔ رواں ہفتے اقتصادی کیلینڈر پر کئی اہم امریکی اور یورپی معاشی رپورٹس شیڈول ہیں جن کے بعد مارکیٹس ایک واضح سمت اختیار کر لیں گی۔
یورو کا ٹیکنیکی جائزہ
ڈیلی چارٹ پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو 2022ء کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کے قریب فروخت کے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے جو کہ 1.0745 کی سطح پر ہے۔ یاد رہے کہ یہ اسوقت دو ماہ کی کم ترین سطح کے بالکل قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ نیچے کی طرف گراوٹ کا امکان موجود ہے۔ جو کہ 20 اور 100 روزہ موونگ ایوریجز کے بریک ہونے پر بیئرش ریلی میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 32 پر ہے جو کہ Oversold ایریا میں بنتا ہے۔ مومینٹم انڈیکیٹرز بھی 100 کے لیول سے نیچے ہے۔ جس کے باعث یہاں پر کسی بڑی گراوٹ کے امکانات خاصے محدود ہیں۔ 4 گھنٹوں کے چارٹ پر بیئرز بھی کنٹرول میں نظر آ رہے ہیں۔ 20 روزہ بیئرش حرکاتی اوسط Fibonacci کے لیول سے نیچے ریکوری کے لئے تیار ہے۔
لیکن اسکے علاوہ مستقل Selling Pressure بھی موجود ہے۔ جو اسے ایک خاص حد سے اوپر جانے میں بڑی رکاوٹ اور منفی منظرنامہ پیدا کرنے کا سبب بن رہا ہے۔ نیز یہاں پر Directional Strength کی بھی کمی ہے۔ حساس لیول پر ہونے کی وجہ سے خریداری کا رجحان نہیں ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.0700, 1.0660 اور 1.0620 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0745, 1.0790 اور 1.0840 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔