گولڈ کی قدر میں تیزی، US Bonds Yields میں کمی

گولڈ کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ US Bonds Yields میں کمی کے باعث گذشتہ روز سے شروع ہونیوالی بحالی کا مومینٹم وسعت اختیار کر گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج امریکی سینیٹ میں US Debit Ceiling پر بحث متوقع ہے۔ اسی وجہ سے ڈالر انڈیکس (DXY) کمی کا شکار ہے۔ جس کا بھرپور ایڈوانٹیج کماڈٹیز حاصل کر رہی ہیں۔

US Bonds Yields میں کمی کی وجوہات۔

آج امریکی تاریخ کا سب سے حساس بل ایوان نمائندگان میں پیش کیا جا رہا ہے۔ جس پر اتوار کے روز صدر جو بائیڈن اور اسپیکر کیون میکارتھی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں اتفاق ہو چکا ہے تاہم اراکین کانگریس کی طرف سے اس پر شدید بحث متوقع ہے۔

اس رسک فیکٹر کا حقیقی وزن امریکی ڈالر (USD) پر پڑا ہے اور ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی سے Bonds Yields بھی نیچے آئی ہیں۔ جس کے براہ راست مثبت اثرات گولڈ پر پڑے ہیں۔ جو کہ گذشتہ 10 ہفتوں کی کم ترین سطح سے دوبارہ نفسیاتی ہدف (Psychological Level) 2 ہزار کے قریب پہنچ گیا ہے۔

گولڈ کی قدر پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل۔

حالیہ دنوں میں چین، انڈیا، برازیل، ارجنٹائن اور عراق کے سینٹرل بینکس نے اپنے غیر ملکی زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کو گولڈ میں تبدیل کرنا شروع کر دیا ہے۔ جن کی مالیت 80 ارب ڈالرز سے زائد بنتی ہے۔ اس سے عالمی مارکیٹس میں سنہری دھات کی خریداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

عالمی بینکنگ کرائسز اور امریکی قرض کی حد پر پیدا ہونیوالی غیر یقینی صورتحال کے باعث Forex Reserves کو محفوظ اثاثہ سمجھے جانیوالے گولڈ میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے خیال میں یہ سلسلہ اگلے کوارٹر تک جاری رہ سکتا ہے۔ اس سے گولڈ کا طویل المدتی جھکاؤ (Bias) بھی Bullish رہنے کا امکان ہے۔

  ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ اپنی 5 روزہ Moving Average کی سطح 1955 کو عبور کر گیا۔ جو کہ رواں ماہ کی کم ترین سطح بھی ہے۔ اس سے بالکل اوپر 1957 کی مزاحمتی سطح (Resistance Level) سے اوپر آنے پر اسکا مجموعی منظر نامہ مثبت ہو گیا۔

 

گولڈ کی قدر

اپنی ریلی کو وسعت دیتے ہوئے گولڈ نے 1965 اور 1980 کو عبور کر لیا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ 1950 سے گرنے کے بعد اسے 1945 کو ٹیسٹ اور Validate کرنے کی ضرورت پیش آئی تا کہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر سکے۔ موجودہ سطح سے نیچے Fibo کی یہی سطح 1968 کے قریب ہے جو کہ اسکی پہلی سپورٹ (S1) بھی یے۔ مجموعی طور پر گولڈ اسوقت سرمایہ کاروں کے راڈار پر ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button