Debit Ceiling Bill کانگریس سے منظور، کماڈٹی مارکیٹ میں تیزی
Debit Ceiling Bill کانگریس سے منظور ہو گیا یے جس کے بعد Commodity Market میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ کئی ماہ سے جاری کشمکش کے بعد بائیڈن انتظامیہ بالآخر ریلیف حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔
کانگریس میں Debit Ceiling Bill پر بحث
گذشتہ روز سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے خزانہ نے 31.4 ٹریلیئن قرض کی حد پر مشتمل بل 7-6 سے پاس کرتے ہوئے ایوان نمائندگان (Congress) کو بھجوا دیا تھا۔ واضح رہے کہ غیر متوقع طور پر کمیٹی سے اسے House of Representatives تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم کانگریس سے اسکی منظوری کیلئے کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور بل کی حمایت میں 316 جبکہ مخالفت میں 116 ارکان نے ووٹ دیئے۔ اس طرح توقعات کے برعکس بیل آؤٹ پیکیج بھاری اکثریت سے پاس کروا لیا گیا۔
مارکیٹ کا ردعمل
کانگریس سے بل کی منظوری کے بعد امریکی معیشت پر ڈیفالٹ کا خطرہ اگلے تین سال کیلئے موخر ہو گیا ہے۔ جس سے عالمی مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور خریداری کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ Commodities میں کسی حد تک بحالی ہوئی ہے۔ تاہم U.S Bonds Yields میں اضافے سے گولڈ محدود رینج اختیار کئے ہوئے 1964 ڈالرز پر محدود رینج اپنائے ہوئے ہے۔
دوسری طرف کروڈ آئل کی قدر میں بھی تیزی آئی ہے۔ Brent Oil ایشیائی سیشنز میں 73.15 اور WTI آئل 68.57 ڈالرز فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ سلور، پلاٹینیئم اور کاپر سمیت تمام نایاب اور صنعتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کا متاثرکن رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
پلاڈیئم کی پیداوار کا دوبارہ آغاز اور قدر میں اضافے کی پیشگوئی۔
پلاڈیئم (Palladium) 13 ڈالرز مستحکم ہو کر 1379 کی سطح پر آ گیا ہے۔ اس قیمتی دھات میں آنیوالی تیزی کی بڑی وجہ چین کی طرف سے آٹو موبائلز اور Processing Chips کی تیاری کیلئے وسیع پیمانے پر پلاڈیئم کی خریداری ہے۔ اس حوالے سے بیجنگ اور ماسکو کے درمیان رابطوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کی پلاڈیئم دنیا کی نایاب ترین میٹلز میں سے ایک ہے پوری دنیا میں اسکی صرف 7 کانیں ہیزن۔ جن میں سے 3 روس ، 2 جنوبی افریقہ جبکہ کانگو اور کینیڈا میں ایک، ایک کان موجود ہے۔ رسد محدود ہونے کی وجہ سے عمومی طور پر اس کی قیمت گولڈ سے ڈیڑھ گنا زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم رواں سال کے آغاز پر روس اور جنوبی افریقہ کی پانچ مائنز بند ہونے سے اسکی متبادل دھاتوں کا استعمال بڑھ گیا تھا۔ لیکن اس سے مصنوعات کے معیار میں گراوٹ واقع ہوئی تھی۔
پلاڈیئم کی پیداوار بحال ہونے سے اسکی رسد میں توازن اور قیمتوں میں اضافے کی پیشگوئی کی جا رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔