یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ، EU Retail Sales Report کا اجراء

یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ جس کی بنیادی وجہ EU Retail Sales Report کا اجراء ہے۔یورپی کرنسی محدود رینج میں ٹریڈ کر رہی ہے۔

EU Retail Sales Data کے اعداد وشمار اور یورو پر اثرات کا جائزہ

یورپی ادارہ برائے شماریات (Eurostat) کے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران ریٹیل سیلز میں ماہانہ سطح پر کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔ جبکہ اس سے قبل 0.2 فیصد کا تخمینہ جاری کیا گیا تھا۔ اگر اس کا تقابلہ مارچ کے اعداد و شمار کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ شرح منفی 1.2 فیصد تھی۔ جبکہ نظرثانی کے بعد منفی 0.4 فیصد پر آ گئی تھی۔

ڈیٹا کے مطابق Annual Retail Sales کی سطح منفی 2.6 فیصد رہی ہے۔ جبکہ گذشتہ ماہ کی ریڈنگ منفی 3.3 فیصد رہی تھی۔ روزمرہ ضرورت کی اشیاء جن میں فوڈ آئٹمز، ڈرنکس اور تمباکو کی مصنوعات شامل ہیں کی سیلز میں 0.5 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ تاہم Non Food Items کی سطح مثبت رہی اور اسکی فروخت میں 0.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان کے علاوہ اشیاء کی آن لائن فروخت کے رجحان میں بھی اضافہ ہوا اور اسکی ریڈنگ 2.7 فیصد پر آ گئی۔ اس طرح جاری ہونیوالی رپورٹ کو ملے جلے اعداد و شمار پر مشتمل کہا جا سکتا ہے۔ جس سے EURUSD کو کوئی سپورٹ نہیں مل سکی اور یہ بیئرش ایریا میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔

EURUSD پر اثرانداز ہونیوالے دیگر عوامل

آج CME Group کے جاری کردہ FedWatch سروے میں FOMC کی آئندہ میٹنگ میں ٹرمینل ریٹس بڑھانے کی Probability بیس فیصد رہی ہے۔ جس کے بعد سرمایہ کار مزید محتاط ہو گئے ہیں۔ موجودہ Market Sentiment کسی بھی کرنسی کو سپورٹ نہیں کر رہا بلکہ بغیر کسی سمت کے ٹریڈ جاری ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

ٹیکنیکی اعتبار سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages کے قریب ہی ٹریڈ کر رہا ہے۔ جو کہ تین ہفتوں پر مشتمل بیئرش اور نیوٹرل رجحانات کے باعث اسی زون میں موجود ہیں۔ اسٹرینتھ حاصل کرنے کے لئے اسے طویل المدتی 200SMA کو عبور کرنا ہو گا جو کہ 1.0800 سے اوپر موجود ہیں اور اس کے حصول سے Bullish Zone کا دروازہ اوپن ہو سکتا ہے۔

یورو کی قدر میں اتار چڑھاؤ، EU Retail Sales Report کا اجراء

نیچے کی جانب 1.0680 یورو کے Descending Regression Channel کا بریک پوائنٹ ہے۔ جبکہ اسکا وسطی نقطہ 1.0650 اور اور اختتام 1.0600 پر ہے۔ 20 روزہ موونگ ایوریج کے قریب پہلی مزاحمتی سطح 1.0720 اور دوسری 1.0750 ہے۔

تاہم کسی حد تک Bullish اسٹرینتھ کے ساتھ 1.0770 اہم مزاحمتی اور ٹیکنیکی حد ہے۔ جس سے اوپر 1.0800 کے اہم نفسیاتی ہدف پر اسے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی حاصل ہو جائے گی۔ موجودہ سطح پر ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 50 سے نیچے Directional Movement میں کمی کو ظاہر کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button