برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی، رشی سوناک کے دورہ امریکہ پر تحفظات
برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ وزیراعظم رشی سوناک کے دورہ امریکہ کے بارے میں تحفظات سے ٹریڈنگ والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران مارکیٹ کے محتاط موڈ سے امریکی ڈالر کو ایڈوانٹیج حاصل ہوا اور GBPUSD بیئرش ریلی کے ساتھ 1.2400 کی سپورٹ پر آ گیا ہے۔
مارکیٹ کا محتاط انداز اور برطانوی پاؤنڈ پر اثرات
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک کے دورہ امریکہ کو اقتصادی تعاون کے حوالے سے خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار سائیڈ لائن رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سوناک نے امریکی صدر جو بائیڈن کے Inflation Reduction Act کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا جس کے بعد روائتی طور پر انتہائی قریبی تعلقات رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان کھچاؤ دیکھا جا رہا ہے۔
وزیراعظم کے اس بیان کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے محتاط ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے غیر دوستانہ قرار دیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ تمام بیانات ایسے وقت میں دیئے گئے جبکہ برطانیہ میں افراط زر زوروں پر ہے اور اس سے نکلنے کیلیے امریکی اتحادی ملک چین کے ساتھ استحکام رسد کیلیے مذاکرات بحال کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق رشی سوناک جو بائیڈن کو Green Energy میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ اسکے علاوہ انکا دورہ دفاعی تعاون کے حوالے سے بھی اہم ہے۔ امریکہ نے برطانیہ کے ساتھ دفاعی تعاون کے حوالے سے مختص فنڈز میں 25 فیصد کمی کی ہے۔
دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ وہ صدر امریکہ کو دفاعی تعاون کی بحالی پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس صورتحال کے پیش نظر برطانوی معاشی اعشاریے (British Economic Indicators) دباؤ کے شکار ہیں۔ GBPUSD کی طرح FTSE100 میں بھی منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ
برطانوی پاؤنڈ 1.2400 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ اسکی 50 روزہ حرکاتی اوسط کے قریب اسکی Ascending Trendline ہے۔ یہ اہم نفسیاتی سپورٹ (Psychological Level) کے بریک ہونے پر بیئرش ریلی 1.2360 اور 1.2320 کی طرف آ سکتی ہے
اوپر کی طرف اہم مزاحمتی سطح 1.2430 ہے۔ جسے عبور کرنے پر یہ 100SMA سے اوپر آ جائے گا۔ جو کہ اسکی Bullish سطح ہے۔ اس سے اوپر 1.2460, 1.2490 اور 1.2520 ہیں۔ تیسری مزاحمت سے پہلے نفسیاتی مارک 1.2500 ہے۔ اس سطح پر اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اپنے وسطی نقطے یعنی 50 سے اوپر ہے جو کہ Oversold ہونے کی وجہ سے محدود پیمانے پر اصلاح (Correction) کو ظاہر کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔