AUDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ، سرمایہ کاروں کا دفاعی انداز

AUDJPY محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے 94.00 کے قریب آ گیا ہے۔ British Kings Birthday کی تعطیل کے باعث آسٹریلوی ڈالر کو مقامی مارکیٹ کی سپورٹ حاصل نہیں ہے۔ تاہم Japanese Inflation کی منفی ریڈنگ کے باعث جاپانی ین میں بحالی کی لہر خاصی کمزور دکھائی دے رہے ہے۔

رواں ہفتے کے شیڈولڈ واقعات اور AUDJPY پر متوقع اثرات

رواں ہفتے کئی اہم سینٹرل بینکوں کی مانیٹری پالیسی کا اعلان شیڈولڈ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کے زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ تاہم آئندہ چند روز میں کوئی بھی اہم آسٹریلیئن معاشی رپورٹ پبلش نہیں ہو گی۔ مثبت ٹریگر نہ ہونے کی وجہ سے Aussie ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی ہوئی ہے۔

13 جون کو بینک آف جاپان کے گورنر کازو اوئیڈا اوپن مارکیٹ مداخلت (Open Market Interference) کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔ زیادہ تر Market Players اجلاس کے بعد ہونیوالے ایکشنز پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ تاہم یہ صورتحال کل کے ایشیائی فوریکس سیشنز (Asian FX Session) تک واضح ہو جائے گی اور مارکیٹ ایک سمت اختیار کر لے گی۔

جاپانی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس کا اجراء

جاپانی پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) کے مطابق مئی 2023ء میں پرائس انڈیکس کی سطح 5.1 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 5.5 فیصد کی پیشگوئی جاری کی گئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو اپریل کی ریڈنگ 5.8 فیصد رہی تھی۔ اس طرح مسلسل پانچویں ماہ منفی ڈیٹا سامنے آنے پر ین کے سرمایہ کار مایوس ہوئے ہیں۔ ماہانہ اعداد و شمار منفی 0.7 فیصد رہے۔ جبکہ منفی 0.2 فیصد کی توقع تھی۔

گذشتہ ماہ یہی سطح 0.2 فیصد رہی تھی۔ معاشی ماہرین افراط زر کی موجودہ سطح کو شرح نمو (Growth Rate) کیلئے خطرناک قرار دے رہے ہیں اور بینک آف جاپان کی طرف سے فوری مداخلت کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ لیکن بینک کے ڈپٹی گورنر مسازومی واکاٹیب نے اپنے انٹرویو میں مانیٹری پالیسی اجلاس میں ٹرمینل ریٹس تبدیل کئے جانے کہ تردید کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ نرم پالیسی جاری رکھی جائے گی۔

ٹیکنیکی جائزہ

ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت کئی رکاوٹوں کا سامنا کر رہا ہے جبکہ AUDJPY سیشنز کے آغاز پر نومبر 2022ء کی بلند ترین سطح 94.10 پر پہنچ گیا۔ جو کہ آسٹریلیئن ڈالر کے خریداروں کیلئے بڑا چیلنج نظر آ رہا ہے۔ نیچے کی طرف اصلاح 91.77 کی سپورٹ پر 200 دنوں کی Moving Average بریک ہونے تک مشکوک ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 20SMA اسوقت 91.92 ہے جو کہ اسے 92 سے قریب مضبوط Bullish سپورٹ مہیا کر رہی ہے۔ اسے سپورٹ سے نیچے آسٹریلیئن ڈالر کا جاپانی حریف کے مقابلے میں Bearish Channel شروع ہو جاتا ہے جسکا اختتامی پوائنٹ 89.16 ہے جو مئی 2023ء کی کم ترین سطح بھی ہے۔ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ موجودہ سطح سے نیچے 93.52 پر ہے۔

 AUDJPY  94.00 کے قریب آسٹریلوی ڈالر کا نیوٹرل ارتکاز

اسکے سپورٹ لیولز 93.40, 92.80 اور 92.40 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 94.30, 94.60 اور 95.20 ہیں۔ اسکا طویل المدتی جھکاؤ نیوٹرل ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button