AUDUSD کا محتاط انداز، اہم ایونٹس کے پیش نظر ٹریڈنگ والیوم میں کمی

AUDUSD محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ رواں ہفتے کے دوران اہم ایونٹس اور آسٹریلیئن تعطیل کے باعث سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

مارکیٹ میں والیوم کی کمی کے AUDUSD پر اثرات

آج AUDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کرتے ہوئے 0.6750 سے نیچے آ گیا ہے۔ British Kings Birthday کی تعطیل کے باعث آسٹریلوی ڈالر کو مقامی مارکیٹ کی سپورٹ حاصل نہیں ہے۔ ادھر امریکی ڈالر کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) اور مانیٹری پالیسی کے انتظار میں اپنے بنیادی لیولز سے نیچے ہے۔ یاد رہے کہ یہ دونوں اہم اعلانات اسی ہفتے کے دوران کئے جائیں گے۔

شیڈولڈ واقعات اور AUDUSD کا متوقع ردعمل

رواں ہفتے اہم سینٹرل بینکوں کی مانیٹری پالیسی کا اعلان شیڈولڈ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی مارکیٹ کے زیادہ تر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ لیکن جہاں تک آسٹریلیئن ڈالر کا تعلق ہے آئندہ چند روز میں کوئی بھی اہم معاشی رپورٹ پبلش نہیں ہو گی جبکہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) پہلے ہی 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ کر چکا ہے۔

مثبت ٹریگر نہ ہونے کی وجہ سے بھی Aussie ڈالر میں واضح ڈائریکشن نظر نہیں آ رہی۔ لیکن U.S Economic Calendar سے AUDUSD پر گہرے اثرات مرتب ہونے کہ توقع ہے۔ CPI اور غیر متوقع مانیٹری پالیسی سے کمزور امریکی ڈالر بنیادی لیولز دوبارہ اوپر کی طرف ریلی کیلیے اسٹرینتھ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

فیڈرل ریزرو کے بیانات

امریکی قرض کی حد پر پیدا ہونیوالے بحران (US Debit Ceiling) کے دوران فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز اراکین کی طرف سے آنے والے متضاد بیانات غیر یقینی صورتحال میں اضافہ کر رہے ہیں۔ اگرچہ جیروم پاول Rates Raising Program کو معطل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں

تاہم اس کے باوجود FOMC کے کئی ممبرز افراط زر کنٹرول نہ ہونے کی صورت میں پالیسی ریٹس میں اضافے کا سگنل دے رہے ہیں۔ جس سے اندازہ لگایا جا سکتا یے کہ بینک آف کینیڈا (BOC) اور ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی طرح بڑا سرپرائز بھی سامنے آ سکتا ہے۔ یہی FOMC کی میٹنگ کے اثرات تمام مارکیٹس پر مرتب ہوں گے۔ اس سے پہلے کم ٹریڈنگ والیوم کے ساتھ ٹریڈ جاری رہنے کی توقع ہے

ٹیکنیکی جائزہ

اختتام ہفتہ پر بننے والے بیئرش دباؤ کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر اسوقت اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ہے جس سے اس کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) Bullish ہی ہے تاہم کسی بڑے ٹریگر کے نہ ہونے رینج خاصی محدود ہے جو کہ اس ہفتے کے اختتام تک جاری رہ سکتی ہے۔

AUDUSD کا  اہم ایونٹس اور آسٹریلیئن تعطیل کے باعث محتاط انداز

اسکے سپورٹ لیولز 0.6740, 0.6720 اور 0.6680 ہیں۔ جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6780, 0.6810 اور 0.6840 ہیں۔ دوسری مزاحمت سے پہلے 0.6800 کی نفسیاتی سطح ہے جسکے حصول سے 0.7000 کی طرف بڑی ریلی کا دروازہ اوپن ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button