PSX میں منفی رجحان IMF کے پاکستانی بجٹ پر تحفظات

ٹیکس ایمنیسٹی سکیم شرائط کی خلاف ورزی ہے۔ ایستھر روٹز پیریز

PSX میں کاروباری دن کا آغاز منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ IMF کی طرف سے پاکستانی بجٹ پر تحفظات کا اظہار ہے۔ واضح رہے کی اس سے قبل پاکستانی حکام تواتر سے کہتے رہے ہیں کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے۔

عالمی مالیاتی فنڈ پاکستان کے ساتھ بجٹ کو بہتر بنانے تیار ہے۔ نمائندہ IMF

عالمی فنڈ کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر روٹز پیریز نے انٹرویو کے دوران رواں مالی سال کے بجٹ پر کئی سوالات اٹھائے ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ وہ اور انکا ادارہ جنوبی ایشیائی ملک کے ساتھ بجٹ کو بہتر بنانے کیلئے مشاورت پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی امداد کا پروگرام بحال کرنے کیلئے ایک ڈالر تک ملک میں لانے کیلئے دی جانیوالی ایمنیسٹی اسکیم کسی بھی طرح معیاری اصلاحاتی عمل پر پورا نہیں اترتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2019 سے جاری پروگرام کا مستقبل مشکوک نظر آ رہا ہے۔ کیونکہ اس کی تکمیل میں محض 15 دن باقی ہیں اور ابھی کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے، جن میں سرفہرست آئندہ مالی سال کا بجٹ ہے۔ اسکے علاوہ 2.5 ارب ڈالرز کے فنڈز جاری کئے جانے کیلئے ٹیکس اصلاحات میں بھی کمزوریاں ہیں جنہیں دور کئے بغیر آگے بڑھنا مشکل ہے۔

ایسٹر پیریز نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں لیکوئیڈیٹی پریشر سے نکلنے کیلئے حکمت عملی تیار نہیں کی گئی۔ نمائندہ IMF کے مطابق پاکستان کے پاس موجودہ پروگرام کی مدت ختم ہونے سے پہلے صرف ایک بورڈ میٹنگ کا وقت ہے۔

سنگین معاشی بحران کے شکار پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر کم ہوتے جا رہے ہیں اور اسے توسیعی فنڈ کی سہولت کے نویں جائزے کی تکمیل پر گذشتہ سال اکتوبر میں میں IMF سے 1.2 ارب ڈالرز ملنے کی توقع تھی۔ نیز سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین جیسے دوست ممالک بھی اپنے بیل آؤٹ پیکیجز عالمی فنڈ کے گرین سگنل سے مشروط کر چکے ہیں۔ معاشی امداد کا پروگرام بحال نہ ہونے کی صورت میں ملک ڈیفالٹ بھی کر سکتا ہے کیونکہ موجودہ مالی سال کے دوران 16 ارب ڈالرز کی بیرونی ادائیگیاں واجب الادا ہیں۔

PSX کا ردعمل

ایتھنر روٹز پیریز کا بیان سامنے آنے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ KSE100 انڈیکس 174 پوائنٹس کی کمی سے 41340 پر آ گیا ہے۔ ابتدائی سیشن کے دوران اسکی کم ترین سطح 41303 رہی۔

دوسری طرف KSE30 بھی 94 پوائنٹس کی مندی سے 14558 پر آ گیا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14546 سے 14674 کے درمیان ہے۔

PSX میں منفی رجحان IMF کے پاکستانی بجٹ پر تحفظات

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button