NZDUSD کی قدر میں اضافہ، توقعات سے بہتر Services PMI

NZDUSD نے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا ہے۔ نیوزی لینڈ کآ توقعات سے بہتر Services PMI Data جاری ہونے کے بعد یہ 0.6200 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انٹرا ڈے میں یہ 0.35 فیصد تیزی کے ساتھ 0.6235. کی بلند ترین سطح تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا۔

Services PMI کی تفصیلات

نیوزی لینڈ کا Services PMI ڈیٹا جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق مئی 2023ء کے دوران سروسز کا purchase Managers انڈیکس 53.3 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل 50.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر تفصیلات کا جائزہ لیں تو Supplier Deliveries میں 51.1 فیصد، سیلز میں 52 فیصد اور لیبر مارکیٹ کا انڈیکس 52.6 فیصد رہا۔ جبکہ اسٹاک انوینٹریز 56.8 کے ساتھ سرفہرست رہا۔ دوسری طرف New Business Orders کا پی۔ایم۔آئی 55.4 فیصد آیا ہے۔ مثبت ریڈنگ سے گذشتہ ماہ ملکی معیشت کا مثبت منظر نامہ نظر آ رہا ہے ۔

اسکے علاوہ لیبر مارکیٹ اور صنعتی پیداواری شعبے میں افراط زر (Inflation) سے پیدا ہونیوالے دباؤ میں نمایاں کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

NZDUSD پر اثر انداز ہونیوالے دیگر عوامل

اختتام ہفتہ پر نیوزی لینڈ کی GDP Report ریلیز کی گئی۔ محکمہ شماریات (Department of Statistics) کے مطابق رواں سال کے پہلے کوارٹر میں GDP کی ریڈنگ 0.1 فیصد کم رہی۔ جبکہ تمام سیکٹرز میں 2022ء کے آخری کوارٹر کی نسبت کم گروتھ ظاہر کر رہے ہیں۔ جس میں سالانہ GDP کی شرح 2.1 فیصد رہی تھی۔ اس رپورٹ کے نیوزی لینڈ ڈالرز پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

نیوزی لینڈ کا GDP

اگر جغرافیائی حالات کا جائزہ لیں تو اینٹونی بلنکن کے دورہ چین سے مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایشیائی مارکیٹس میں متاثر کن ٹریڈنگ والیوم نظر آ رہا ہے۔ فوریکس اور کماڈٹیز کی سب سے زیادہ طلب (Demand) چین سے پیدا ہوتی ہے جس سے G-10 کی تمام کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2018ء کے بعد سے دنیا کی دونوں پر معیشتوں کے درمیان تعلقات کشیدہ رہے ہیں اور ایک دوسرے پر پابندیاں عائد کئے جانے سے عالمی سطح پر عدم استحکام رسد پیدا ہوا۔ اسی لئے اس دورے کو انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZDUSD) اپنی 200 روزہ Exponential Moving Average کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ Bullish ریلی کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے یہ 0.6240 کی سطح عبور کرنا ضروری ہے۔ جبکہ اس کے اسی پوائنٹ پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی موجود ہے۔ اگر دیگر موونگ ایوریجز کا جائزہ لیں تو اسوقت کیوی ڈالر 100SMA سے اوپر ہے جو کہ Bullish Channel کی ابتدائی سطح ہے۔ جبکہ یہ اس سے قبل ہی 20 اور 50 دنوں کی حرکاتی اوسط عبور کر گیا تھا۔

NZDUSD کی قدر میں اضافہ، توقعات سے بہتر Services PMI

اسکے سپورٹ لیولز 0.6190, 0.6170 اور 0.6150 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6230, 0.6260 اور 0.6280 ہیں۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button