Canadian GDP Data ریلیز کر دیا گیا۔ USDCAD کی قدر میں کمی، WTI میں تیزی
کینیڈین قومی آمدنی مسلسل دوسرے ماہ 0.00 فیصد رہی۔
Canadian GDP Data ریلیز کر دیا گیا ہے۔ جس کے بعد USDCAD کی قدر میں کمی واقع ہوئی۔ جبکہ امریکی کروڈ آئل WTI میں تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔
Canadian GDP Data کی تفصیلات
کینیڈین محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل 2023ء کے دوران GDP کی سطح 0.00 فیصد رہی جبکہ 0.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ واضح رہے کہ مارچ 2023ء کی رپورٹ میں بھی قومی آمدنی 0.00 فیصد رہی تھی۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ اعداد و شمار منفی رہے ہیں۔
بینک آف کینیڈا (BOC) نے گذشتہ ماہ بڑھتی ہوئی Inflation کو بنیاد بنا کر 25 بنیادی پوائنٹس interest Rate میں اضافہ کیا تھا۔ آج کی رپورٹ معیشت پر افراط زر کے دباؤ کو ظاہر کر رہی ہے۔ جس سے بینک آف کینیڈا کی آئندہ پالیسی میٹنگ میں سخت مانیٹری پالیسی کی توقع پر کینیڈین ڈالر کی Demand میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ WTI کی قدر میں تیزی کی بھی یہی وجہ ہے۔
کینیڈین ڈالر اور WTI کا آپس میں کیا تعلق ہے ؟۔
کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Oil میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ یے۔ یہی وجہ ہے کہ کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافے سے کینیڈین ڈالر بھی مستحکم ہوتا ہے کیونکہ اسکا فی شیئر منافع بھی بڑھ جاتا ہے اور امریکی ڈالر کی کینیڈا میں لیکوئیڈٹی زیادہ ہو جاتی ہے۔
اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ کروڈ آئل اور کینیڈین ڈالر کی قدر میں براہ راست تعلق پایا جاتا ہے۔ اسوقت WTI آئل 70 ڈالرز فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا ہے جبکہ USDCAD قدر میں کمی کے ساتھ 1.3228 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔