گولڈ کی قدر مستحکم ، سرمایہ کاروں کا CPI Report پر فوکس
سنہری دھات 1930 ڈالرز کے قریب اپنی Gains کو ہولڈ کئے ہوئے ہے۔
گولڈ آج امریکی سیشنز کے دوران مستحکم نظر آ رہا ہے۔ زیادہ تر سرمایہ کار US CPI Report کے پیش نظر محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ سنہری دھات 1930 ڈالرز کے قریب اپنی Gains کو ہولڈ کئے ہوئے یے۔
گولڈ کا بنیادی جائزہ
گذشتہ روز سے مثبت ایریا میں ٹریڈ کرتا ہوا گولڈ آج European Sessions کے آغاز پر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں کمزوری کا ایڈوانٹیج حاصل کرتے ہوئے 1930 ڈالرز کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کر گیا۔ تاہم امریکی سیشنز کے آغاز پر 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں کسی حد تک بحالی کی لہر آئی ہے۔
کنزیومر پرائس انڈیکس کی اہمیت
امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ بدھ کے روز جاری کی جائے گی۔ اس سے ملک میں نہ صرف افراط زر (Inflation) کا اندازہ لگایا جاتا ہے بلکہ تمام سیکٹرز پر اثرات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ فیڈرل ریزرو کی آئندہ حکمت عملی کے حوالے سے بھی یہ تمام رپورٹس سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ اسوقت Rate Hike Program کےحوالے سے پائی جانیوالی غیر یقینی صورتحال بھی اس ڈیٹا کے پبلش ہونے پر واضح ہو جائے گی کیونکہ FOMC کی میٹنگ سے پہلے یہ آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہے۔
چین اور برکس ممالک کی طرف سے خریداری
چین اور برکس ممالک امریکی ڈالر کے ذخائر گولڈ میں تبدیل کر رہے ہیں۔ سنہری دھات کی طلب (Demand) میں اضافے کا یہ بڑا محرک ہے۔ رواں ماہ چین 30 ارب ڈالرز گولڈ میں تبدیل کر چکا ہے جبکہ جنوبی افریقہ، برازیل اور انڈیا بھی اپنی کرنسیز میں ٹریڈ کو وسعت دینے کیلئے اس پالیسی پر عمل کر رہے ہیں ۔
اس سے ایشیائی مارکیٹس میں امریکی ڈالر کو سپورٹ نہیں مل رہی ۔ اس سے قبل دنیا کی دوسری بڑی معیشت یعنی چین Smart Chip کی رسد پر عائد ہونیوالی پابندیوں کے جواب میں اہنی عالمی ٹریڈ میں آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز کو تصفیئے کیلئے استعمال کرنے کا اعلان بھی کر چکا ہے۔ اس سے امریکی ڈالر کو لئکوئیڈٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔ جس سے ایک اندازے کے مطابق اسکی عالمی طلب میں 20 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ آج ٹریڈنگ چارٹ پر Head and Shoulder پیٹرن اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بلش ہے۔ 1930 کی سپورٹ برقرار رکھنے پر اسکی ریلی اوپر کے لیولز کی طرف پیشقدمی جاری رکھے گی۔
علاوہ ازیں یہ اسوقت اپنی 50EMA کو 1923 کی سطح پر عبور کر چکا ہے جو کہ اسے بلش ٹرینڈ لائن اختیار کرنے میں مدد دے رہی ہے۔ اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت 60 کے قریب ہے۔ جو کہ خریداری کی علامت ہے۔ اس طرح آنیوالے سیشنز میں بھی تیزی کا مومینٹم جاری رہ سکتا ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1930، 1914 اور 1895 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1944، 1954 اور 1970 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔