RBA Minutes ریلیز کر دیئے گئے۔ AUDUSD میں تیزی
رواں ماہ کی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں Rates Hike Program بند نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
RBA Minutes ریلیز کر دیئے گئے ہیں جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔
RBA Minutes کی تفصیلات
ریزرو بینک آف آسٹریلیا (RBA) کی طرف سے جاری کردہ جولائی 2023ء کی Monetary Policy Committee کے اجلاس کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے زیادہ تر اراکین متفق تھے کہ ملک میں افراط زر (Inflation) کنٹرول کرنے کے لئے Official Cash Rates میں مزید اضافہ درکار ہے اور Rates Hike Program ختم نہیں کرنا چاہیئے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آسٹریلوی نظام زر کی اسٹرینتھ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم میٹنگ کے شرکاء نے لیبر مارکیٹ پر دباؤ کی نشاندہی کی۔ اختتام پر آئندہ Policy Rates معاشی رپورٹس کی روشنی میں افراط زر کی صورتحال کے مطابق اختیار کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔
مارکیٹ کا ردعمل
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ Interest Rates میں اضافے کی توقع پر Aussie Asset میں خریداری کا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ AUDUSD اسوقت 0.6800 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔