Pakistani Export Report ریلیز کر دی گئی۔ برآمدات میں کمی
ٹیکسٹائل کی برآمدات اور انرجی سیکٹر کی درآمدات میں ریکارڈ تنزلی
Pakistani Export Report ریلیز کر دی گئی جس میں ملکی برآمدات میں ریکارڈ کمی سامنے آئی ہے۔
Pakistani Export Report کی تفصیلات
پاکستانی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں ملک کی مجموعی سالانہ برآمدات (Exports) 14.63 فیصد کمی کے ساتھ 27 ارب 54 کروڑ ڈالرز رہیں۔ جسکی بنیادی وجوہات پیداواری لاگت میں اضافہ، خام مال کی Imports پر پابندیاں اور عالمی مارکیٹ میں ملنے والے کم آرڈرز ہیں۔
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گذشتہ سال کے ساتھ کریں تو ایک سال قبل یہ ریڈنگ 37 ارب ڈالرز تھی یعنی رواں سال سے 34 فیصد زیادہ۔ رپورٹ کا سب سے تشویشناک پہلو ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹس میں ہونیوالی کمی ہے۔ جو کہ محض 1 ارب 47 کروڑ روپے رہ گئی ہیں۔
پاکستان کا یہ شعبہ عالمی مارکیٹس میں نمایاں مقام رکھتا تھا اور 2017ء تک اسکا برآمدی حجم (Exports Volume) 20 ارب ڈالرز تھا۔ تاہم اسکے بعد اس سیکٹر کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی اور زیادہ تر یونٹس خطے کے دیگر ممالک سری لنکا ، بنگلہ دیش اور بھارت میں منتقل ہو چکے ہیں۔
درآمدات میں کمی کیا ظاہر کر رہی ہیں ؟
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے درآمدی حجم میں بھی کمی آئی ہے۔ جس کی سب سے بڑی وجہ ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک نیچے آنے کے بعد بینکوں کی طرف سے Letter Of Credit کا بند کیا جانا ہے۔ پیٹرولیئم مصنوعات کی Imports میں 37 فیصد کمی آئی ہے۔ اسی طرح LNG بھی گذشتہ سال کی نسبت 25 فیصد کم رہی۔
مشینری اور الیکٹرونکس 48 فیصد سکڑ گئیں۔ تاہم معاشی ماہرہن کے مطابق درآمدات بالخصوص خام مال کی درآمدات میں کمی پاکستانی معیشت کے لئے قطعی طور پر خوش آئند نہیں ہیں کیونکہ اس سے مقامی صنعتیں بالخصوص ٹیسکٹائل سیکٹر بند ہونے کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ فارماسیوٹیکل انڈسٹری بھی سنگین بحران سے دوچار ہے۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو ملک میں زندگی بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آن لائن سروسز کی مثبت ریڈنگ
رپورٹ کا اہم ترین پہلو انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انڈسٹری کی ایکسپورٹس میں ہونیوالا اضافہ ہے جو کہ ایک سال کے دوران 15 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں اور یہی مثبت منظرنامہ پیش کرنیوالا ملکی معیشت کا واحد سیکٹر ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ مالہ سال کے دوران یہ حجم 12 ارب ڈالرز تھا۔ اس شعبے کی نمایاں کمپنیوں میں سسٹمز لیمیٹڈ،، اوینسیون پاکستان, نیٹسول اور ٹی۔آر۔جی پاکستان شامل ہیں ۔ تاہم دیگر سیکٹرز میں کمی خاصی تشویشناک ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔