یورپی پابندیوں کے باوجود روسی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ ایلویرا نبیولا
یورپی پابندیوں کے باوجود روسی معیشت مضبوط ہو رہی ہے۔ ایلویرا نبیولا ۔ ۔۔ ماسکو ( ماسکو ٹائمز) روس کی آئرن لیڈی ، رشیئن سنٹرل بینک اور معاشی کونسل کی سربراہ ایلویرا نبیولا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغرب کی طرف سے روس پر عائد کی گئیں یکطرفہ اور غیرمنصفانہ پابندیوں کے باوجود روسی معیشت مضبوط ہے اور معاشی ستونوں کے پھسلنے کا کوئی خطرہ موجود نہیں ہے بلکہ ان کے نتیجے میں روسی کرنسی ڈالر کی طرح ایک عالمی تجارتی کرنسی کے طور پر سامنے آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کی طرف سے تمام ممالک کو توانائی کی سپلائی جاری رہے گی لیکن اسکا انحصار ان ممالک کے رویے پر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا موقف بالکل واضح ہے کہ ڈالر اور یورو کی بجائے روبل اور سوئفٹ بینکنگ کی بجائے چائینیز یونین ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پابندیوں کے نتیجے میں تبدیل شدہ روسی نظام مستقبل میں بھی قائم رہے گا۔ ایلویرا نیبیولینا نے وضاحت کے ساتھ کہا کہ جو ممالک روس کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں انکی کرنسیز کی ہماری تجارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔