بینک آف جاپان اوپن مارکیٹ مداخلت نہیں کرے گا۔ Commerzbank کی پیشگوئی۔

جاپانی ین میں کمزوری کا دور گزر گیا۔ تحقیقاتی ٹیم

بینک آف جاپان اوپن مارکیٹ مداخلت نہیں کرے گا۔ یہ پیشگوئی ملٹی نیشنل معاشی ادارے Commerzbank نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کی ہے۔

بینک آف جاپان مانیٹری ٹولز استعمال نہیں کرے گا۔

رہورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم نے اپنی تحقیق کی بنیاد عالمی مارکیٹس کی موجودہ صورتحال ، ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اور سرمائے کاروں کے رجحانات پر رکھی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ USDJPY رواں کوارٹر کی بلند ترین سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا یے۔ تاہم سرمایہ کاروں کے محتاط انداز کے باعث بہت جلد جاپانی ین اپنے لیولز پر بحال ہونا شروع کر دے گا اور امریکی ڈالر Over Bought ایریا سے نیچے آ جائے گا۔

امریکی ڈالر نے ایشیائی کرنسی کے خلاف آج EU FX Sessions میں 145.00 کی وہ بلند ترین سطح عبور کر لی تھی جسے جاپانی مرکزی بینک کے گورنر کازو اوئیڈا اپنی ریڈ لائن قرار دیتے آئے ہیں۔ بیانات کے باوجود گذشتہ کئی ماہ میں کسی قسم کی Intervention نظر نہیں آئی۔

بتاتے چلیں کہ ان کے پیشرو ہارو ہیکو کروڈا نے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران Growth Rate کنٹرول کرنے کیلئے نرم مانیٹری پالیسی کی بنیاد ڈالی تھی۔ تاہم انہوں نے متبادل مانیٹری ٹولز کا موثر استعمال کیا تھا۔ عالمی معاشی اداروں نے بھی اپنی رپورٹس میں انکی کامیاب حکمت کو سراہا تھا۔

مارکیٹ کی صورتحال

یورپی سیشنز سے شروع ہونیوالا امریکی ڈالر کا جارحانہ سفر U.S Forex میں بھی جاری ہے اور USDJPY اسوقت 0.37 فیصد تیزی سے 145.46 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کی ٹریڈنگ رینج 144.64 سے 145.58 کے درمیان ہے۔ تاہم ٹیکنیکی اور سیاسی عوامل کی وجہ سے مارکیٹ میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم ہے۔

بینک آف جاپان اوپن مارکیٹ مداخلت نہیں کرے گا۔  Commerzbank کی پیشگوئی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button