ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ Official Cash Rate میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ معاشی اداروں کی پیشگوئی۔

نیوزی لینڈ میں افراط زر 4 فیصد پر یے جبکہ ملکی بینکاری نظام مضبوط یے۔

ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ آئندہ میٹنگ میں Official Cash Rate برقرار رکھے گا ۔ عالمی معاشی اداروں اور ملٹی نیشنل بینکوں نے اس حوالے سے پیشگوئیاں جاری کی ہیں۔

کیا ملکی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ Rate Hike Program بند کر دے۔ ؟

نیوزی لینڈ معاشی اعتبار سے دیگر طاقتور ممالک کی نسبت مثبت منظر نامہ پیش کر رہا ہے۔ Headline Inflation کی سطح ٤ فیصد پر موجود ہے۔ یہ اگرچہ 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف سے بلند ہے لیکن اس کے باوجود امریکہ ، یورپی یونین اور آسٹریلیا کی نسبت کساد بازاری (Recession) کے آثار دکھائی نہیں دے رہے۔ م

ملتی نیشنل بینکوں نے اسی لئے OCR کو 5.50 فیصد پر منجمند کرنے کے لئے معاشی صورتحال سازگار قرار دی ہے۔ رپورٹ مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق اگرچہ کچھ عرصے کے دوران NZDUSD اپنی 25 فیصد قدر کھو چکا ہے۔ تاہم یہ کسی لیکوئیڈٹی بحران کی وجہ سے نہیں بلکہ Chinese Deflation عدم استحکام رسد پیدا کرنے کا زمہ دار ہے۔  Monetary Policy کا اعلان 16 اگست یعنی بدھ کے روز کیا جائے گا۔

اس سے قبل گذشتہ 17 ماہ کے دوران مرکزی بینک 12 بار ٹرمینل ریٹس میں اضافہ کر چکا ہے جس سے کنزیومر پرائس انڈیکس کی سطح خاصی حد تک کنٹرول ہوئی ہے۔

چینی رپورٹس کیوی ڈالر پر کیسے اثر انداز ہوتی ہیں ؟

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ چین آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ اسکے علاوہ ایشیائی ملک بین الاقوامی تجارت میں تصفیئے کیلئے ان ممالک کی کرنسیز استعمال کرتا ہے۔ چینی معیشت میں ہونیوالی تبدیلیوں کے اثرات سب سے پہلے انہیں کرنسیز پر مرتب ہوتے ہیں۔

اختتام ہفتہ پر جاری ہونیوالی Chinese CPI Report میں Deflation کی سطح منفی 0.3 فیصد آئی ہے جو کہ عالمی سطح پر طلب (Demand) میں کمی ظاہر کر رہی ہے۔ یہی وہ فیکٹر ہے جو سرمایپ کاروں کو محتاط حکمت عملی اختیار کرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

چین میں یہ صورتحال کورونا کی عالمی وباء کے باعث سخت معاشی اور سماجی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد پیدا ہوئی ہے۔ پیپلز بینک آف چائنا نے دعوی کیا ہے کہ آئند ماہ سے اشیاء کی قیمتیں بڑھنا شروع ہو جائیں گی۔

مارکیٹ کی صورتحال

آج بھی NZDUSD میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے۔ امریکی فاریکس سیشنز (US FX Sessions) کے دوران یہ گذشتہ ایک سال کی کم ترین سطح 0.5978 پر پہنچ گیا ہے تاہم اس سطح پر کیوی ڈالر میں خریداری کی بڑی لہر نوٹ کی جا رہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ اس سے قبل اگست 2022ء میں یہ سطح دیکھی گئی تھی۔

ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ Official Cash Rate میں کوئی تبدیلی نہیں کرے گا۔ معاشی اداروں کی پیشگوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button