بینک آف جاپان ؛ Open Market Intervention کا اشارہ ، USDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ

گورنر کازو اوئیڈا نے ین بانڈز کی فروخت کو ممکنہ آپشن قرار دے دیا

بینک آف جاپان کی طرف سے Open Market Intervention کا اشارہ دیئے جانے پر USDJPY محدود رینج اختیار کر گیا ہے۔ حالیہ عرصے میں جاپانی ین کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

بینک آف جاپان کے گورنر نے کیا کہا۔؟

گورنر کازو اوئیڈا نے کئی ماہ بعد متبادل مانیٹری ٹولز کے اسٹعمال کا سگنل دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کو دیئے گئے انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ Interest Rate بڑھانا افراط زر کا مستقل حل نہیں بلکہ اس سے زیادہ پائیدار اہداف بانڈز کی فروخت اور لیکوئیڈٹی کو کنٹرول کرنے سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عنقریب مرکزی بینک ین سرمایہ کاری بانڈز کی فروخت کا آغاز کرے گا۔ انکے مطابق تمام اقدامات بروقت اور ضرورت کے مطابق کئے جائیں گے۔ کازو اوئیڈا نے کہا کہ ہم Growth Rate متاثر کئے بغیر ہی ین کو مضبوط کریں گے تا کہ کساد بازاری (Recession) کا خطرہ باقی نہ رہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

گورنر مرکزی بینک کا انٹرویو سامنے آنے پر ایشیائی فوریکس سیشنز کے دوران سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں اور جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDJPY) محدود رینج میں 145.50 کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ ایشیائی کرنسی کے خلاف یورو میں بھی ٹریڈنگ والیوم خاصا کم یے۔

بینک آف جاپان ؛ Open Market Intervention کا اشارہ ، USDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button