روسی تیل کا بائیکاٹ۔ جرمنی کی بڑی آئل ریفائنریز بند ۔
برلن( نیوز)۔۔ یورپی کمیشن کی طرف سے روسی تیل کی مرحلہ وار کٹوتی اور روسی کرنسی روبل میں ادائیگی سے انکار کے بعد پیدا شدہ بحران کے نتیجے میں جرمنی کی بڑی آئل ریفائنریز بند ہو گئی ہیں جبکہ باقی بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہیں۔ برلن سے 62 کلومیٹر دور پی سی کے شیوٹ ریفائنری بھی اسی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ 1962 میں قائم ہونیوالی اس ریفائنری کو جرمن انرجی سیکٹر میں بہت اہمیت حاصل ہے۔ اس ریفائنری کا دارومدار بھی روسی آئل امپورٹ پر ہی ہے۔ شیوٹ ریفائنری کے بند ہونے سے برلن اور گردونواح کے عللاقوں میں تیل اور بجلی کا بحران پیدا ہو رہا ہے اور بڑی تعداد میں ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔