NZDUSD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، Jackson Hole Symposium پر فوکس
کیوی ڈالر 0.5950 کے قریب اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش میں ۔
NZDUSD محدود رینج میں ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ مارکیٹ فوکس Jackson Hole Symposium کی طرف منتقل ہو گیا۔ جس سے جمعہ کے روز چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول خطاب کریں گے۔ ان کہ تقریر سے Rate Hike Program کے مستقبل کا تعین کیا جا سکے گا۔
NZDUSD ریکوری کی کوشش میں لیکن مارکیٹ محتاط موڈ اختیار کئے ہوئے۔
گذشتہ روز US Bonds Yields رواں ہفتے کی کم ترین سطح 4.19 فیصد پر آ گئیں۔ جس سے امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا اور اس کی کمزوری کا مکمل ایڈوانٹیج نیوزی لینڈ ڈالر اور دیگر حریف کرنسیز نے حاصل کیا۔ واضح رہے کہ مارکیٹ کی سمت میں تبدیلی Preliminary PMI Data کے توقعات سے منفی اعداد و شمار ریلیز ہونے سے ہوئی۔ نیوزی لینڈ ڈالر اوور سولڈ زون سے دوبارہ اوپر کی جانب ریکوری کیلئے اسٹرینتھ جمع کرتا یوا دکھائی دے رہا ہے۔
کیوی ڈالر پر اثرانداز ہونیوالے دیگر عوامل۔
گزشتہ روز جاری ہونیوالی نیوزی لینڈ کی معاشی رپورٹس میں افراط زر (Inflation) کے اثرات نمایاں رہے جس سے یہ توقع پیدا ہوئی ہے کہ ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ (RBNZ) آئندہ میٹنگ میں پالیسی ریٹس مزید سخت کر سکتا ہے۔ اسی امید پر کیوی ڈالر کے سرمایہ کار دوبارہ خریداری کی ریلی میں شامل ہوئے ہیں۔
جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا کہ گذشتہ دنوں NZDUSD رواں سال کی کم ترہن سطح پر آ گیا تھا جس کی بنیادی وجہ Chinese CPI کی منفی ریڈنگ تھی۔ یعنی دنیا کی دوسری بڑی معیشت تفریط زر (Deflation) کی شکار ہو رہی ہے۔
چین نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈنگ پارٹنر ہے۔ اور ان ممالک کی کرنسیز بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے بھی استعمال کرتا ہے۔ اس طرح چینی معیشت سے جڑی خبریں خود چین سے زیادہ آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز پر اثرانداز ہوتی ہیں۔ دوسری طرف امریکی ڈالر کا دفاعی انداز بھی NZDUSD کو بحالی کے ٹریک پر واپس لا رہا ہے۔ 0.5960 کے قریب متاثرکن خریداری ریکارڈ کی گئی ہے۔
آج مارکیٹ کا فوکس US Jobless Claims پر بھی ہو گا جس سے Non Farm Payroll کے بارے میں تخمینہ جاری کیا جا سکے گا۔ جبکہ کل فیڈرل ریزرو کا Jackson Hole Symposium ایجنڈے کا حصہ اور مارکیٹ فوکس ہے۔ بالخصوص چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول کی تقریر انتہائی اہمیت کی حامل ہو گی۔ جس سے FOMC کی آئندہ میٹنگ اور Rate Hike Program کے مستقبل بارے اندازہ قائم کیا جا سکے گا۔
ٹیکنیکی جائزہ
آج کے ایشیائی سیشنز میں نیوزی لینڈ ڈالر اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں ایک ہفتے کی گراوٹ کے بعد دوبارہ 0.5986 تک پہنچا تاہم یہاں سے اوپر کے لیولز تک جانے کیلئے مطلوبہ اسٹرینتھ نہ ہونے کے باعث یہ دوبارہ 0.6450 کی طرف آ گیا ۔ اسوقت ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اوور سولڈ ایریا میں موجود ہے جو کہ یہاں سے اوپر کی جانب ریکوری کو ظاہر کر رہا ہے۔
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بحالی کی ریلی کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم 0.6000 کا نفسیاتی ہدف اس کے لئے بڑا چیلنج ہے۔جسے عبور کرنے کے بعد 0.6100 اور اس سے اوپر کے لیولز کہ طرف دوازہ اوپن ہو جائے گا۔ کیونکہ سائیڈ لائن بلز بھی ریلی میں شامل ہو جائیں گے۔ اسکے سپورٹ لیولز 0.5960 ، 0.5930 اور 0.5910 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.5985 0.6010 اور 0.6030 ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔