Swiss GDP Report جاری کر دی گئی۔ USDCHF کی قدر میں کمی۔

دوسرے کوارٹر کے دوران سوئٹزرلینڈ کی مجموعی قومی آمدنی میں 0.00 فیصد اضافہ ہوا۔

Swiss GDP Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد USDCHF کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

Swiss GDP Report کی تفصیلات

وفاقی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دوسرے کوارٹر کے دوران سوئٹزرلینڈ کی مجموعی قومی آمدنی میں 0.00 فیصد اضافہ ہوا۔ اس سے قبل 0.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

Swiss GDP Report جاری کر دی گئی۔ USDCHF کی قدر میں کمی۔

اگر اس کا تقابلہ پہلے کوارٹر سے کریں تو جنوری سے مارچ تک کے معاشی دورانئے میں GDP کی سطح 0.3 فیصد تھی۔ یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں پرنٹ ہوئی ہے جب رواں ماہ کے اختتام پر Swiss National Bank مانیٹری پالیسی بارے فیصلہ کرنے والا ہے۔ افراط زر (Inflation) کے اثرات دیکھتے ہوئے معاشی ماہرین Interest Rate میں مزید اضافے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ سوئٹزرلینڈ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں Policy Rates کا جائزہ ماہانہ کی بجائے کوارٹرلی بنیادوں پر لیا جاتا ہے۔ اس سے قبل Rate Hike Program کے تحت پانچ بار شرح سود میں اضافہ کیا جا چکا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد Cash Rates میں اضافے کی توقع پر سوئس فرانک میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCHF) 0.17 فیصد مندی کے ساتھ 0.8833 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) میں قومی آمدنی کم ہونے سے گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Swiss GDP Report جاری کر دی گئی۔ USDCHF کی قدر میں کمی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button