Eurozone Services PMI ریلیز ، یورو کی قدر میں کمی.

EURUSD یورپی سیشنز کے دوران 1.0750 سے نیچے آ گیا۔

Eurozone Services PMI ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد یورو کی قدر میں شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے۔

Eurozone Services PMI کی تفصیلات۔

ہیمبرگ کمرشل بینک کے تحقیقاتی ونگ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست 2023ء میں یورپی یونین کا پرچیز مینیجرز انڈیکس (PMI) 47.9 فیصد رہا جبکہ اس سے قبل 48.3 کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جولائی کی رپورٹ سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ انڈیکس 50.9 فیصد رہا تھا۔

Eurozone Services PMI ریلیز ، یورو کی قدر میں کمی

یہ گذشتہ 33 مہینوں کے دوران سروسز سیکٹر کی کم ترین ریڈنگ رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ یورپ حقیقی معنوں میں کساد بازاری (Recession) کی لپیٹ میں ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یوکرائن جنگ اور روس پر عائد ہونیوالی سخت ترین پابندیوں کے بعد یورپ میں توانائی کا شدید بحران ہے۔ اس سے پہلے یہ فگرز کورونا کی عالمی وباء کے دوران دیکھے گئے تھے۔ معاشی ماہرین افراط زر کی اس لہر کے بعد تیسرے کوارٹر میں Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

توقع سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ یورپی مشترکہ کرنسی اسوقت 1.0750 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک کرتے ہونے بیئرش دباؤ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ دوسری طرف یورپی اسٹاکس میں بھی سرمایہ کاری کے حجم میں کمی واقع ہوئی ہے۔

Eurozone Services PMI ریلیز ، یورو کی قدر میں کمی

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button