Eurozone Retail Sales Report ریلیز ، EURUSD میں ملا جلا رجحان۔

جولائی 2023ء میں خطے کی ریٹیل سیلز توقعات سے منفی رہی۔

Eurozone Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد EURUSD میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔

Eurozone Retail Sales Report کی تفصیلات۔

یورپی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں ریٹیل سیلز کی ماہانہ ریڈنگ منفی 0.2 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ جون کی رپورٹ سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح منفی 0.3 فیصد تھی۔

ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق جولائی میں اگرچہ اشیائے ضروریہ کی سیلز توقعات سے کم رہیں۔ لیکن گذشتہ کئی ماہ سے زیادہ ہوئی ہے۔ یہ معیشت پر طاری جمود ٹوٹنے کے مترادف ہے۔ سب سے بہتر فگرز فوڈ میں رہے جو کہ 0.4 فیصد ہیں۔ ذرائع توانائی میں مسلسل دوسرے ماہ طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس بار اسکی سیلز منفی 1.9 فیصد رہی ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

رپورٹ جاری ہونے کے بعد یورو میں ملا جلا لیکن مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران یہ 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 1.0731 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Eurozone Retail Sales Report ریلیز ، EURUSD میں ملا جلا رجحان۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button