یورو زون کا باقی دنیا کے ساتھ تجارتی خسارہ 16.4 بلیئن یورو سے بڑھ گیا۔ 2021 کی نسبت 14 فیصد زیادہ۔۔۔

برسلز (یورو نیوز) ۔ افراط زر اور توانائی کے بحران کے یورپی یونین کی معیشت پر منفی اثرات جاری ہیں۔ یورپی کمیشن برائے تجارت کی آج جاری ہونیوالی رہورٹ کے مطابق یورپی یونین کو مارچ میں توانائی کی درآمدات کیلئے 16.4 بلیئن یورو سے زائد ادا کنے پڑے جو کہ پچھلے سال کی انرجی درآمدات کی نسبت 14 فیصد سے زائد ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر فروری کی نسبت مارچ میں یورپی یونین کا تجارتی خسارہ یعنی ٹریڈ ڈیفیسٹ 27.7 بلیئن یورو سے زائد رہا ۔ یورپی زون کی باقی دنیا کو برآمدات کا حجم مارچ میں 250.1 بلیئن یورو رہا جبکہ درآمدات کا حجم 266.5 بلیئن یورو سے زائد تھا جو کہ فروری کی نسبت 35 فیصد جبکہ مارچ 2021 کی نسبت 14 فیصد زیادہ ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آنیوالے عرصے میں یورو زون کا تجارتی خسارہ اس سے کہیں زیادہ بڑھ سکتا ہے ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button