SBP : پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ بند کرنے کی تردید

ترجمان اسٹیٹ بینک  کا بیان اس نوٹی فکیشن کے بعد آیا ہے جو بظاہر فنانس ڈویژن کی طرف سے  جاری کیا گیا تھا

SBP  نے 5 ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے  کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی  نافواہوں کی  سختی سے تردید کرتے ہوے کہا ہے کہ  کہا ہے کہ یہ گمراہ کن اطلاعات  ہیں.

SBP نے  وضاحتی بیان کیوں جاری کیا ؟

ترجمان اسٹیٹ بینک  کا بیان اس نوٹی فکیشن کے بعد آیا ہے جو بظاہر فنانس ڈویژن کی طرف سے  جاری کیا گیا تھا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوا  تھا۔

مبینہ نوٹیفکیشن  میں کہا گیا تھا کہ حکومت نے زری  نظام کے استحکام اور روپے کی گراوٹ  روکنے کے لیے پالیسی میں اہم تبدیلی کا اعلان کردیا ہے۔

اس نوٹی فکیشن میں یہ بھی  کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں 30 ستمبر 2023 سے 5 ہزار روپے کا نوٹ رکھنے اور لین دین پر پابندی ہوگی اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ مذکورہ تاریخ کے بعد اس نوٹ کی کوئی قانونی پوزیشن  نہیں ہوگی۔ اور اسے کسی ٹرانزیکشن میں قبول نہیں کیا جایگا

حکومت کی طرف سے تردید

ادھر  سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر جعلی نوٹی فکیشن کی تصویر  شیر  کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر  مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ’یہ جھوٹا نوٹی فکیشن ہے، حکومت پاکستان افواہیں  پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی.

SBP : پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ بند کرنے کی تردید

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button