سعودی عرب تیل کی طلب کے مطابق پیداوار میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہے۔۔ سعودی وزیر توانائی۔

ابوظہبی ( سی۔این۔این) سعودی عرب کے وزیر توانائی نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اوپیک کے رکن ممالک تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے تیار ہیں لیکن ایسا اسوقت ہو سکتا ہے جب بین الاقوامی مارکیٹ میں اس کی طلب ہو۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ 2027 تک 13.2 ملیئن بیرل روزانہ تک تیل کی پیداوار دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم روسی تیل پر پابندیوں کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جس کے لئے عالمی معیشت کو تیار رہنا چاہیئے۔ عبدالعزیز بن سلمان کا کہنا تھا کہ روسی تیل پر مکمل پابندی کے نتیجے میں تیل کی قیمت 140 ڈالر فی بیرل یا اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔ وہ ابوظہبی میں عالمی توانائی کانفرنس کے موقع پر امریکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کر رہے تھے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button