Animoca Brands نے Metaverse کے نئے پروجیکٹ کیلئے 20 ملیئن ڈالرز کی سرمایہ کاری حاصل کر لی۔

فنڈز کا حصول CMCC Global اور Kingsway Capital کے اشتراک سے ممکن ہوا۔

Animoca Brands جو کہ Metaverse اور Gaming Capital Firm ہے ، نے نئے پروجیکٹ Mocaverse کیلئے 20 ملیئن کے فنڈز حاصل کر لئے ہیں۔ واضح رہے کہ Metaverse کا یہ نیا ویب تھری گیمنگ پلان معروف سرمایہ کاروں کے اشتراک سے ممکن ہو پایا ہے۔

Mocaverse کیا ہے اور اسکے سرمایہ کار کون ہیں۔ ؟

نیا اینیمیٹڈ پروجیکٹ Metaverse کے نئے فیچر Mocaverse سے متعلق ہے۔ یہ ویب تھری کے معروف سرمایہ کاروں کی جوائنٹ فنڈنگ سے شروع کیا جا رہا ہے۔ جن میں CMCC Global علاوہ Kingsway Capital اور Liberty City Ventures کے علاوہ GameFi شامل ہیں۔

ہانگ کانگ بیسڈ کمپنی نے آج اعلان کیا کہ شریک بانی یاٹ سیو نے بھی ذاتی حثیت میں اس سرمایہ کاری مہم میں حصہ لیا۔

Animoca Brands کا تعارف۔

اینیموکا برینڈز NFT’s بلاک چینز کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہے۔ جس نے حالیہ عرصے کے دوران میٹاورس سمیت گیمنگ ، اینیمیشنز اور ویب تھری سے متعلقہ کمپنیز میں شیئرز خریدے۔ اس کا انتظامی ادارہ سنگاپور سے تعلق والا Tamasek ہے۔ اس جوائنٹ وینچر کی تھیم Infotainment ہے۔ اسکا ایک اور ذیلی پروجیکٹ Moca ID ہے۔ جو کہ ایک Non Fungible Token ہے۔ جسے On Chain Identities کے ذریعے موکا ایکو سسٹم کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے

یہ سرمایہ Future Equity کے ساتھ ایک طویل المدتی معاہدے کے ذریعے حاصل کیا گیا۔ جس کے مطابق جمع شدہ رقم چھ ماہ کے بعد پبلک شیئرز میں تقسیم ہو جائیں گے۔

Metaverse اور اسکا بنیادی تصور۔

Metaverse ایک مسلسل پھیلنے والی  تھری ڈی دنیا ہے جو کہ Virtual Spaces کے ذریعے باہمی طور پر مربوط ہے۔ یہ اینٹرٹینمنٹ ، گیمنگ اور کرپٹو ٹریڈ کا شاہکار ہونے کے علاوہ ایک سوشل پلیٹ فارم بھی ہے۔ اس پر ہونیوالی خریداری کا سب سے بیترین ذریعہ کرپٹو کرنسیز ہیں۔

اس طرح سے  یہ ڈیجیٹیل اثاثوں کی پرومیشن کا ذریعہ بھی ہے۔ جو کہ مختلف گیمنگ ایونٹس کو بھی آرگنائز کرتے ہیں۔  اس کی بانی کمپنی میٹا یا فیس بک ہیں ۔ یہ دیگر کرپٹو کرنسیز کے برعکس خود بلاک چین لیول پر کام کرتی  ہے۔

میٹا ورس نے پہلے سے موجود ایپلیکیشنز کے برعکس کرپٹو کو ایک جدت عطا کی ہے۔ اور انفوٹینمنٹ کو کرپٹو انڈسٹری کے ساتھ مربوط کیا ہے۔ اسکے مداح Metaverse کو معاشی دنیا اور ڈیجیٹیل انڈسٹری کا قرار دیتے ہیں۔  جس کے آنے سے میٹا کی حریف کمپنیاں اور ٹیکنالوجی جائنٹس بھی اسکی طرف متوجہ ہوئے۔ تاہم فنڈ رئزنگ میں انفرادی سطح پر چھوٹے سرمایہ کاروں نے بھی حصہ لیا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button