UK Labor Report ریلیز کر دی گئی . GBPUSD کی قدر میں کمی .
اگست 2023 کے دوران لیبر مارکیٹ کی صورتحال منفی رہی . بیروزگاری میں اضافہ
UK Labor Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد GBPUSD کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے . واضح رہے کہ رواں سال ملک میں بیروزگاری کی شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
UK Labor Report کا جائزہ .
دفتر برائے شماریات (Office for National Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق انگلینڈ اور ویلز میں اگست 2023 کے دوران 1 ہزار ملازمتوں کی کمی وقع ہوئی . جبکہ 97 ہزار اضافے کی توقع تھی . اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو جولائی میں یہ ریڈنگ 97 ہزار ہی تھی . تاہم نظر ثانی شدہ فگرز منفی 4 ہزار رہے . جس سے یہ مراد لیا جا سکتا ہے کہ رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد ١ لاکھ سے زیادہ افراد اپنی ملازمتوں سے فارغ ہوئے .
رپورٹ کا منفی ترین پہلو بیروزگاری کی شرح کا 4.3 فیصد پر آ جانا ہے . بتاتے چلیں کہ سابقہ رپورٹ میں یہ تعداد 4.2 فیصد تھی. اس طرح مسلسل چوتھے ماہ Job Market دباؤ میں نظر آ رہی ہے .
مارکیٹ کا ردعمل.
رپورٹ جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں گراوٹ واقع ہوئی ہے .یورپی سیشنز کے دوران یہ 1.2470 پر منفی سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔