یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ، ECB Interest Rate اور امریکی معاشی رپورٹس

اہم فیصلے کے پیش نظر سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ECB Monetary Policy اور امریکی معاشی رپورٹس کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ECB Monetary Policy اور معاشی ڈیٹا یورپی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہو سکتا ہے۔ ؟

آج یورپی سینٹرل بینک (ECB) مانیٹری پالیسی کا اعلان کرنے جا رہا ہے۔ اگرچہ گذشتہ میٹنگ کے اختتام پر کرسٹین لیگارڈ 18 ماہ سے جاری Rate Hike Program معطل کرنے کا واضح اشارہ دے چکی ہیں۔ تاہم اسکے باوجود بعد میں آنیوالے بیانات کی وجہ سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

شرح سود بڑھانے کا سلسلہ گذشتہ برس مئی میں شروع ہوا۔ جس کے بعد پالیسی ریٹس 3.75 فیصد سالانہ پر آ چکے ہیں۔ تاہم اسوقت بھی یورپی خطے میں Headline Inflation کو 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک محدود نہیں کیا جا سکا۔ اب بھی توانانی کا بحران اپنی پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔ جبکہ جرمن معیشت کساد بازاری (Recession) کا سامنا کر رہی ہے۔

اگست 2023ء میں افراط زر کی شرح 6 فیصد رہی۔ جو کہ Growth Rate اور قومی آمدنی میں واضح کمی کی نشاندہی کر رہا ہے۔ یورپ یوکرائن جنگ کے بدترین اثرات کی زد میں ہے۔

آج کے فیصلے سے اسٹاکس اور یورو دونوں کی سمت متعین ہو جائے گی۔ Rate Hike Program معطل ہونے کی صورت میں یورو گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے جبکہ یورپی اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہو جائے گا۔ جبکہ توقعات کے برعکس 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ ہونے کی صورت میں اسٹاکس افراط زر کے رسک فیکٹر کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

اس اہم فیصلے کے علاوہ آج US Retail Sales Report بھی جاری کی جائے گی۔ یہ اہم رپورٹ بھی فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ اس طرح آج شام مارکیٹس واضح سمت اختیار کر سکتی ہیں۔

مارکیٹس کی صورتحال۔

FTSE100 میں معتدل درجے پر مثبت رجحان ہے۔ انڈیکس 71 پوائنٹس کی تیزی سے 7597 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکہ بلند ترین سطح 7600 رہی۔ تاہم نفسیاتی ہدف برقراف نہ رکھتے ہوئے انڈیکس اسے دوبارہ عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ مارکیٹ میں شیئر والیوم خاصا کم ہے۔ اسوقت تک محض 13 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ، ECB Interest Rate اور امریکی معاشی رپورٹس

Dax30 محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انڈیکس 4 پوائنٹس کے معمولی اضافے سے 15658 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جرمن بینچ مارک کی ٹریڈنگ رینج 15588 سے 15660 کے درمیان ہے جبکہ مارکیٹ کا شیئر والیوم 1 کروڑ 45 لاکھ ہے۔

اگر CAC40 کا جائزہ لیں تو یہاں بھخ محدود رینج، سرمایہ کاروں کا محتاط انداز اور کم شیئر والیوم ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 12 پوائنٹس کی تیزی سے 7235 پر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ جبکہ کیپٹیل مارکیٹ میں ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد 1 کروڑ 18 لاکھ ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ، ECB Interest Rate اور امریکی معاشی رپورٹس

یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں بھی صورتحال خطے کی دیگر مارکیٹس کی طرح ہی ہے۔ Composite Index اسوقت 17 پوائنٹس اوپر 27499 پر ہے۔ اطالوی شیئر بازار میں 24 کروڑ 79 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہو چکا ہے۔

سوئس مارکیٹ انڈیکس (SMI) 35 پوائنٹس مستحکم ہو کر 11 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کرتے ہوئے 11012 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ، ECB Interest Rate اور امریکی معاشی رپورٹس

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button