کرپٹو کرنسیز میں تیزی ، ڈی سینٹرلائزڈ اثاثوں میں خریداری کا رجحان۔
بٹ کوائن امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی کے باوجود 26 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر مستحکم۔
کرپٹو کرنسیز میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ US Sessions کے دوران بغیر سمت کے ٹریڈ کرتی مارکیٹ میں ڈی سینٹرلائزڈ اثاثوں کی خریداری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
کرپٹو کرنسیز میں تیزی کے محرکات
امریکی سیشنز کے دوران ETF اور Spot Bitcoin کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی ڈالر انڈیکس کے رواں سال کی بلند ترین سطح 106.48 پر آ جانے کے باوجود فوریکس اور اسٹاکس سے ڈی سینٹرلائزڈ کرپٹو اثاثوں میں متاثرکن خریداری جاری ہے۔ اس سے قبل بھی ہم دیکھ چکے ہیں کہ مارچ میں عالمی بنکنگ بحران
ETF اور Spot Bitcoin کی طلب میں اضافہ کیوں ہوا۔؟
آج کرپٹو انڈسٹری کے حوالے سے دو خبریں انتہائی اہم تھیں۔ ایک تو امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے سیکورٹئز اور ایکسچینج کمیشن سے ETF ایکشنز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہوئی جبکہ آئندہ ہفتے سخت پابندیوں پر مشتمل کرپٹو ریگولیٹری بل رائے شماری کے لئے پیش کیا جا رہا ہے .اسکے بعد US SEC کی طرف سے آنیوالے غیر متوقع جواب سے بھی ان میں خریداری مسلسل جاری رہی .
Greyscale کا معاملہ کیا ہے اور امریکی اراکین سینیٹ اس کے لئے کیوں دباؤ ڈال رہے ہیں۔ ؟
امریکی سینیٹ کے اراکین جن میں فائنانشل سروسز کمیٹی کے قانون ساز ممبرز بھی شامل ہیں نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے گیری گینسلر کو خط لکھ کر Spot Bitcoin کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل ریگولیٹری ادارہ سپاٹ بٹ کوائن کی منظوری میں عدالتی فیصلے کے باوجود تاخیری حربوں سے کا۔ لے رہا ہے۔ علاوہ ازیں کرپٹو کرنسیز اور ڈیجیٹیل اثاثوں کے خلاف معاندانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ Grayscale نے سپاٹ بٹ کوائن کی لانچنگ اور آپریشنز رکوائے جانے کے خلاف نیویارک ساؤتھ ڈسٹرکٹ عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جس نے کاروائی مکمل ہونے پر Spot Bitcoin کو مکمل طور پر قانونی ٹریڈنگ اثاثہ ڈیکلیئر کرتے ہوئے اسے لانچ کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالت نے SEC کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ گرے سکیل کی ایپلیکیشن بلاک کیا جانا غیر قانونی اور اختیارت کا ناجائز استعمال ہے۔
فیصلے کے تین ہفتے بعد بھی ابھی تک ایپلیکیشن بحال نہیں کی گئی۔ جس پر اراکین سینیٹ نے سربراہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو عدالت احکامات پر عمل درآمد کا کہا ہے۔ دوسری صورت میں کمیٹی اس حوالے سے متعلقہ افراد کو ایوان نمائندگان میں طلب کرے گی۔
اراکین سینیٹ نے Greyscale اور دیگر پلیٹ فارمز کے خلاف حالیہ پابندیوں کو بھی ہٹانے کا کہا ہے۔ تا کہ قانون پر عمل درآمد کرنیوالے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔ انہوں نے لکھا ہے کہ SEC معاملات کے قانونی حل کی بجائے اپنے احکامات بزور طاقت لاگو کر رہا ہے۔ جو کہ فائنانشل سروسز کمیٹی کیلئے ناقابل قبول ہے۔
US SEC کا ردعمل
دوسری طرف US SEC نے اراکین سینیٹ کے اس مطالبے کو یہ کہہ کر رد کر دیا کہ وہ قانونی دائرہ کار میں رہ کر اپیل کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے کرپٹو ریگولیٹری بل پر سینیٹ میں رائے شماری روان ماہ کے اختتام پر ہو گی۔ جس کے بعد ایسے تمام ٹریڈنگ اثاثے جن میں دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کا احتمال ہو اپنی اخلاقی حثیت کھو دیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ Greyscale کی Spot Bitcoin ایپلیکیشن کیس کے فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور ریگولیٹری ادارہ اس معاملے پر امریکی عدلیہ کا دروازہ کھٹکھٹائے گا۔
مارکیٹ کی صورتحال۔
بٹ کوائن امریکی سیشنز کے دوران 51 ڈالرز اضافے کے ساتھ 26250 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ایتھیریئم میں بھی بحالی کی لہر جاری ہے۔ اسوقت یہ 6 ڈاکرز تیزی کے ساتھ 1598 ڈالرز پر ٹریڈ کرتے ہوئے 16 سو کا نفسیاتی مارک عبور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
لائٹ کوائن آج محدود رینج میں 63.36 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں تمام بحرانوں میں ثابت قدم رہنے والے اس Altcoin نے اپنی تین سالہ کم ترین سطح 58 ڈالرز فی کوائن کی سطح سے دوبارہ 65 ڈالرز کا نفسیاتی مارک حاصل کیا تھا۔ تین روز میں اسکی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دیگر کرپٹو کرنسیز میں بھی مللے خلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔