ڈالر کے مقابلے میں یورو کی ٹریڈ میں ملا جلا رجحان۔ قدر 1.05 ہر مستحکم۔
واشنگٹن( فاریکس رپورٹ) : آج دن بھر ڈالر کے مقابلے میں اپنی کھوئی ہوئی قدر دوبارہ حاصل کرتا ہوا یورو انٹرنیشنل مارکیٹ کے امریکی سیشن کے آغاز میں دوبارہ ریڈ زون میں جاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے لیکن 1.05 کے سپورٹ لیول پر یورو مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے پانچ ہفتوں کے دوران یوکرائن جنگ، امریکی ڈالر کے ریزرو ریٹ میں تبدیلی اور یورپ میں افراط زر کی صورتحال کی وجہ سے یورو اپنی 35 فیصد قدر کھو چکا ہے اور محض دو ماہ پہلے تک ایک یورو 1.50 میں ٹریڈ ہونے والا یورو اب ریڈ زون یعنی پیریٹی یا ڈالر کی مساوی قیمت سے چند پوائنٹس اوپر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگر اس پوائنٹ سے یورو کی قدر نے پلٹا نہ کھایا تو یورو کسی بھی وقت ڈالر سے پیریٹی کے لیول سے نیچے آ سکتا ہے جو کہ پچھلے دو عشروں میں پہلی بار ہو گا
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔