GBPUSD کی قدر مستحکم ، امریکی ڈیٹا پر فوکس ، فیڈرل ریزرو کے بیانات.

یورپی سیشنز کے دوران برطانوی پاؤنڈ  1.2100 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .

GBPUSD کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے . یورپی سیشنز کے دوران یہ 1.2100 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے ، جبکہ مارکیٹ پلیئرز امریکی ڈیٹا اور فیڈرل ریزرو کے بیانات پر فوکس کئے ہوئے ہیں .

GBPUSD پر اثر انداز ہونے والے محرکات.

آج GBPUSD تین روزہ گراوٹ کے بعد اگرچہ نفسیاتی سطح  1.2100 سے اوپر مستحکم ہے. تاہم گزشتہ روز فیڈرل ریزرو کی طرف سے دیے جانے والے بیانات جن سے یہ تاثر قائم ہوا کہ 18 ماہ سے جاری RATE Hike Program اور سخت مانیٹری پالیسی مستقبل قریب میں بھی جاری رہ سکتے ہیں . کے نتیجے میں سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور ٹریڈنگ والیوم میں نمایاں کمی کا مشاہدہ کیا گیا .

گذشتہ کئی روز سے فیڈرل ریزرو کے پالیسی ساز اراکین Interest Rates کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کے بیانات دے رہے ہیں۔ جس سے افراط زر (Inflation) کے رسک فیکٹر کو بھانپتے ہوئے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے  ہیں۔

گزشتہ روز اپنی تقریر کے دوران سینئر پالیسی ساز رکن اور  فیڈرل ریزرو کلیولینڈ کی صدر لوریٹا میسٹر نے کہا ہے کہ ملک میں افراط زر کی موجودہ صورتحال رواں سال کے دوران ایک بار Interest Rate بڑھائے جانے کی متقاضی ہے اور وہ آئندہ اجلاس میں اسکی حمایت کریں گی .

اسکے علاوہ تازہ ترین تقاریر سے مارکیٹس میں یہ سگنل گیا ہے کہ رواں سال Terminal Rates میں شرح سود کی حد مقرر کرنے کی بجائے اضافہ جاری رکھا جا سکتا ہے ۔ یعنی 5.60 فیصد سالانہ کی شرح سود معیشت اور مالیاتی نظام پر Inflation کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں دیگر تمام ٹریڈنگ یونٹس Risk Assets بن گئے ہیں۔ یہی وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر اور اس سے منسلک US Bonds کی طلب میں اضافہ اور برطانوی پاؤنڈ سمیت دیگر اثاثوں  کے سرمایہ کاروں کو ٹریڈ سے روکے ہوئے ہے .

تکنیکی جائزہ.

تکنیکی اعتبار سے برطانوی پاؤنڈ اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں ابھی بھی بیرش جھکاؤ اور ارتکاز اختیار کئے ہوئے ہے . جبکہ اسکا ریلٹو سٹرینتھ انڈیکس اوور سولڈ ایریا کے وسط میں موجود ہے . یہی وجہ ہے کہ یہاں سے محدود رینج میں بحالی کی توقع ہے . تکنیکی انڈیکیٹرز یہاں پر خرید داری کا موقع ظاہر کر رہے ہیں . 

GBPUSD کی قدر مستحکم ، امریکی ڈیٹا پر فوکس ، فیڈرل ریزرو کے بیانات

اس سطح پر سپورٹ لیولز 1.2110 ، 1.2080 اور 1.2050 جبکہ مزاحمتی حدیں  1.2150 ، 1.2180 اور 1.2210 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ حاصل کر لے گا . جبکہ تیسرا سپورٹ لیول بریک ہونے پر یہ رواں سال کی کم ترین سطح کی طرف گراوٹ کا شکار ہو سکتا ہے

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button