US Retail Sales Report ریلیز ، امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی ، EURUSD اور گولڈ میں مندی
ستمبر 2023ء کے دوران اشیائے ضروریہ کی فروخت میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا۔
US Retail Sales Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
US Retail Sales Report کی تفصیلات۔
امریکی محکمہ شماریات (U.S Census Burau) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت 0.7 فیصد بڑھی۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی ریٹیلنگ میں 0.7 فیصد ، کنٹرول گروپ میں 0.6 فیصد جبکہ گیس اور آٹو سیکٹر میں بھی 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.47 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ اگست 2023ء میں ریٹیل انڈسٹری کی سالانہ شرح 2.47 ہی رہی تھی۔ اس طرح یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں بحالی کی لہر نظر آ رہی ہے۔ جبکہ دیگر تمام ٹریڈنگ اثاثوں کی طلب (Demand) میں کمی واقع ہوئی ہے۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) دن بھر کی گینز کھونے کے بعد 1.0552 پر آ گیا
۔ ادھر گولڈ بھی 1924 کی اہم سپورٹ کا دفاع کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔