گولڈ کی ریلی میں کمی US Bonds Yields میں تیزی۔
سنہری دھات یورپی سیشنز کے دوران 1980 سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔
گولڈ کی ریلی میں وقفہ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ US Bonds Yields کا 2007ء کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 5.08 فیصد پر پہنچنا ہے۔ مشرق وسطی میں نئے جنگی محاذ کھلنے سے مارکیٹ رسک فیکٹرز میں اضافہ ہوا۔ جس کا ایڈوانٹیج امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ اثاثوں کو حاصل ہوا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے اختتام ہفتہ پر شام ، لبنان اور ویسٹ بینک پر بھی میزائل حملے کئے . جس کے بعد ایران اور دیگر علاقائی طاقتوں کے شدید ردعمل کا خطرہ ہے . یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں .
مشرق وسطیٰ کی صورتحال گولڈ پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے .
اختتام ہفتہ پر اسرائیلی فورسز نے شام ، لبنان اور ویسٹ بینک پر میزائل حملے کئے . جس کے بعد ایران اور جنوبی لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب الله کی طرف سے شدید ردعمل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . دریں اثنا امریکی حکام نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خلیج میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے . ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں .
وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید امریکی فوجیوں کو اسرائیل روانہ کیا جا سکتا ہے ان اطلاعات پر آنیوالے چینی وزارت خارجہ کے رد عمل سے مارکیٹ میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے .جس سے مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے .
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے سفارتکاری.
اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے قطری حکومت سرگرم نظر آ رہی ہے . گزشتہ روز دوحہ سے آنیوالے بیانات میں کہا گیا ہے کہ حماس نے غزہ پر بمباری بند کرنے کے بدلے میں تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے . تاہم تل ابیب نے اس کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا . قطری وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ وہ فریقین کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں اور معاملے پر آئندہ ایک سے دو روز میں بڑا بریک تھرو سامنے آئےگا .
ٹیکنیکی جائزہ۔
گذشتہ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر گولڈ کی قدر میں قدرے کمی آئی ۔ تاہم اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اسوقت بھی بلش ہے۔ ایک ہفتے کے دوران رواں سال کی کم ترین سطح 1815 ڈالرز سے دوبارہ دو ماہ کے بلند ترین لیول پر پہنچا ہے۔
سنہری دھات اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر جبکہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی حاصل کر چکا ہے۔ اس طرح اسکا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے۔ 1960 پر 20EMA عبور کرنے کے بعد ٹیکنیکی انڈیکیٹرز آنیوالے سیشنز میں بلز کے متحرک رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ اسکے سپورٹ لیولز 1964 ، 1954 اور 1944 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1984 , 1994 اور 2004 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اسکے لئے 2050 کی طرف دروازہ اوپن ہو جائے گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔