EURUSD میں اتار چڑھاؤ ، کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنس ۔
سربراہ یورپی بینک کا کہنا ہے کہ Monetary Policy کا دارومدار معاشی ڈیٹا پر ہے۔
EURUSD میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سربراہ یورپی بینک کی پریس کانفرنس ، Monetary Policy کا انتظار اور Geo Political تنازعات ہیں۔
کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنس اور EURUSD پر اثرات۔
آج سربراہ یورپی مرکزی بینک کرسٹین لیگارڈ نے مانیٹری پالیسی میٹنگ سے پہلے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ یہ اس اعتبار سے مارکیٹ پلیئرز کے لئے سرپرائز تھا کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ صدر یورپی سینٹرل بینک نے پالیسی اجلاس سے پہلے کبھی پریس کانفرنس نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ Interest Rates کا دارومدار معاشی ڈیٹا ہے۔ اور ان کا واحد مقصد Headline Inflation کنٹرول کرنا ہے۔ انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ Rate Hike Program بند کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ Policy Rates ضرورت پڑنے پر بڑھائے جاتے ہیں۔ مستقبل میں بھی معاشی صورتحال کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے۔
سربراہ یورپی مرکزی بینک نے واضح کیا کہ وہ سروے رپورٹس سے زیادہ ہائی پروفائل ڈیٹا پر یقین رکھتی ہیں جو یہ بتا رہا ہے کہ یورپ میں Consumer Price Index نیچے آ رہا ہے۔ تاہم انہوں نے کساد بازاری کا امکان مسترد کر دیا۔
مشرق وسطیٰ جنگ کے اثرات .
یورپی اسٹاکس پر اثر انداز ہونے والا سب سے بڑا محرک مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہے ، جس کے سپلائی روٹس آبنائے ہرمز سے لے کر سویز کینال تک یورپ کی 80 فیصد لاجسٹک لائن کو کنٹرول کرتے ہیں . بالخصوص روس کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اس کا خلیج فارس اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .
اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا اس جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے تو یورپی زون میں توانائی کا بحران کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی مفلوج ہونے کا امکان موجود ہے . گزشتہ روز ایران نے ایک مرتبہ پھر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے.
ٹیکنیکی تجزیہ۔
ٹیکنیکی اعتبار سے یورو اپنی 100SMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ اسکا ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس 40 پر آ گیا ہے۔ اور 4 گھنٹوں کے چارٹ پر اسکی ریڈنگ 50 اور 100 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے آئی ہے۔ جو کہ بڑھتے ہوئے بیئرش مومینٹم کی نشاندہی کر رہی ہیں۔
نیچے کی طرف 1.0520 فوری سپورٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جبکہ یہ لیول بریک ہونے پر اگلی سپورٹ بیئرش چینل کے درمیان میں 1.0450 کی سطح پر ہے۔ بالفرض یورو 1.0570 عبور کرنے میں کامیاب ہو بھی گیا جو کہ Fibonacci کی 23.6 فیصد ریٹریسمنٹ، 50 اور 100 روزہ موونگ ایوریجز کی سطح ہے ۔
تاہم اسوقت مومینٹم انڈیکیٹرز اگلے لیولز کیلیئے درکار اسٹرینتھ میں کمی ظاہر کر رہے ہیں۔ اس سے اوپر دوسری بڑی مزاحمت 1.0600 ہے جو نفسیاتی مارک ہونے کے علاوہ Fibo کی 38.2 فیصد ریٹریسمنٹ اور 200SMA بھی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔