سلور کی قدر مستحکم ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اور مشرق وسطیٰ جنگ .

نقرئی دھات 23.00 سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے .

سلور کی قدر مستحکم نظر آ رہی ہے. اسکی بنیادی وجوہات امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اور مشرق وسطیٰ جنگ کا پھیلتا ہوا دائرہ کار ہیں . نقرئی دھات 23.00 سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے .

سلور کی قدر پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ایشیائی سیشنز کے دوران مشرق وسطیٰ جنگ کے پھیلتے ہوئے دائرہ کار کی وجہ سے امریکی ڈالر دباؤ میں دکھائی دے رہا ہے . جبکہ محتاط مارکیٹ موڈ کی وجہ سے محفوظ اثاثے سمجھی جانے والی دھاتوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

گزشتہ روز صیہونی افواج نے غزہ میں زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے. یہی وجہ ہے کہ عالمی  مارکیٹس کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں . تاہم دیگر ٹریڈنگ اثاثوں کی نسبت نقرئی دھات کو محفوظ قرار دیا جا رہا ہے . کیونکہ پچھلے بیس ٹریڈنگ سیشنز کے دوران اس کی قدر میں تین ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے .

مشرق وسطیٰ کی صورتحال مارکیٹس پر کیسے اثر انداز ہو رہی ہے . ؟

مشرق وسطیٰ کے حالات دنیا کو یوکرین کے بعد ایک نئے بحران میں مبتلا کر سکتے ہے .کیونکہ اس خطے کے سپلائی روٹس آبنائے ہرمز سے لے کر سویز کینال تک یورپ کی 80 فیصد لاجسٹک لائن کو کنٹرول کرتے ہیں . بالخصوص روس کی طرف سے تیل و گیس کی فراہمی منقطع ہونے کے بعد اس کا خلیج فارس اور افریقی ممالک پر انحصار بڑھ گیا ہے .

اگر خطّے میں تصادم کی صورتحال برقرار رہی یا اس جنگ وسعت اختیار کر گئی اور عرب ممالک کسی معاشی بائیکاٹ کی طرف چلے گئے  تو یورپی زون میں توانائی کا بحران کساد بازاری کی شکل اختیار کر سکتا ہے . جس کے بعد عالمی مالیاتی نظام بھی مفلوج ہونے کا امکان موجود ہے . گزشتہ روز ایران نے ایک  مرتبہ پھر  آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دی ہے.

حماس کی سیاسی لیڈرشپ نے روسی اور ایرانی قیادت سے ملاقات کی ہے ، جس کے بعد جاری اعلامیے میں اسرائیل کی طرف سے فلسطینی علاقوں پر ہونے والے حملوں کو ناقابل قبول قرار دیا گیا ہے . واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم اسماعیل ہانیہ سمیت جلا وطن فلسطینی لیڈرز ان دنوں ماسکو کے دورے پر ہیں . ادھر وائٹ ہاؤس نے اس مرحلے پر جنگ بندی کو خارج از امکان قرار دیا ہے .

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے سلور  اپنی تمام موونگ ایوریجز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے  . جبکہ 23  ڈالرز کی مزاحمتی سطح عبور کرنے پر اس نے Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہا . ایشیائی سیشنز کے دوران اور یورپی مارکیٹس کے آغاز پر سلور کا مجموعی منظرنامہ مثبت نظر آ رہا ہے . اسکا 14 روزہ ریلٹو اسٹرینتھ انڈیکس اسوقت 80 کے قریب ہے جو کہ مثبت سمت میں پیشقدمی کی نشاندہی کر رہا ہے.

سلور کی قدر مستحکم ، امریکی ڈالر کا دفاعی انداز اور مشرق وسطیٰ جنگ .

اگرچہ یہ ریڈنگ اور باٹ کنڈیشنز کو ظاہر کر رہی ہے. تاہم تکنیکی انڈیکیٹرز یہاں سے مزید پیشقدمی کو ظاہر کر رہے ہیں . ریلی میں  سائیڈ لائن سرمایہ کار  بھی شامل ہو گئے ہیں  . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 23.05 ، 22.90 اور 22.75 جبکہ مزاحمتی حدیں 23.15 ، 23.35 اور 23.50 ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button