Grayscale Chainlink Trust کے پریمیئم اور طلب میں اضافہ.
Demand for LINK Token surged 200 percent in one week
Grayscale Chainlink Trust کے پریمیئم میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جس سے LINK Token کی بڑھتی ہوئی طلب اور Market Capitalization کی نشاندہی ہو رہی ہے۔
Grayscale Chainlink Trust کیا ہے اور اسکے پریمیئم میں مسلسل اضافہ کیوں ہو رہا ہے۔؟
Grayscale Chainlink Trust ریگولیٹری اداروں سے منظور شدہ Crypto Investment Fund ہے جو کہ United States سمیت پوری دنیا میں ٹریڈ کیلئے دستیاب ہے۔ تاہم LINK Token کی خریداری کیلئے یہ واحد دستیاب فنڈ ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ عرصے کے دوران امریکی عدالتوں سے Grayscale کو ملنے والے ریلیف کے بعد Crypto Token کی طلب اور Market Capitalization میں اضافہ ہوا ہے اور ان میں سرمایہ کاری کے لئے Chainlink کا پلیٹ فارم استعمال کیا جا رہا ہے۔
بنیادی طور پر ان ٹوکنز کی Subscription کے بدلے میں ملنے والے منافع کو Premium کہا جاتا ہے اور اس میں اضافے کے معنی Digital Asset کی خریداری کے معنوں میں لئے جاتے ہیں۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ LINK مختلف Crypto Platforms سمیت Wall Street اور New York Stock Exchange میں بھی دیگر Equities کی طرح ٹریڈ کیلئے دستیاب ہیں.
مارکیٹ کی صورتحال.
اسوقت اسکا ایک کوائن 13.62 ڈالرز میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی قیمت اکتوبر کے اختتام تک 4 ڈالرز کے قریب تھی یہ فنڈز Dax30 اور Swiss Market Index میں بھی رجسٹرڈ ہیں۔ آج اسکا ٹریڈنگ والیوم 78 کروڑ 14 لاکھ سے زائد رہا ، جبکہ اسوقت European Stocks میں دن کا وسطی سیشن جاری ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔