IAE Demand Growth Forecast ریلیز ہونے کے بعد Crude Oil میں تیزی.

International Energy Agency says Global Demand will robust at 2.4 million barrels per day in 2023

IAE demand growth forecast ریلیز کر دی گئی ہے . جس کے بعد Crude Oil میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . واضح رہے کہ گزشتہ روز OPEC Oil Market Report کے بعد ان کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری تھا.

IAE Demand Growth Forecast کی تفصیلات.

International Energy Agency کی طرف سے جاری کردہ Research report میں بتایا گیا ہے کہ 2023 کے آخر تک Crude Oil کی عالمی سطح پر طلب میں 2.4 ملین بیرلز کا اضافہ متوقع ہے جبکہ آئندہ سال Chinese Economy کی بحالی کے ساتھ یہ 9 لاکھ 30 ہزار بیرلز یومیہ تک پہنچ جائیگی .

IAE Demand Growth Forecast
IAE Demand Growth Forecast

Geopolitical تنازعات سے سپلائی کو درپیش خطرات.

OPEC کی طرح IEA نے کی  رپورٹ میں بھی بتایا گیا ہے کہ رواں سال Global Market کو 21 لاکھ بیرلز روزانہ کمی کا سامنا ہے. جس کی بنیادی وجوہات Ukraine پر روسی حملے کے بعد اس پر عائد کی جانے والی پابندیاں ہیں. جس سے European Zone کو Crude oil کی رسد متاثر ہوئی ہے . تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ Russian oil پر مغربی ممالک کی پابندیاں عدم استحکام رسد اور قیمتوں کا توازن متاثر کر رہی ہیں . جس کے اثرات طویل عرصے تک محسوس کئے جاتے رہیں گے .

اسی طرح Middle East جنگ کے پھیلنے کی صورت میں بھی رسد کا عدم توازن پیش آ سکتا ہے . اس صورتحال میں Crude کے سرمایہ کار انتہائی غیر یقینی صورتحال کے شکار ہیں . کیونکہ اگر جنگ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل گئی تو سپلائی کا Logistic Route بند ہو جائیگا بالخصوص Strait of Hormuz کی بندش سے European Zone بدترین Energy crisis کا شکار ہو سکتا ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

WTI Crude Oil  کی قیمت  78 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہی ہے .US Sessions کے آغاز پر  اس میں بحالی واقع ہوئی ہے .

WTI Crude Oil
WTI Crude Oil

دوسری طرف Brent Crude Oilمیں بھی تیزی  ریکارڈ کی جا رہی ہے  . اسوقت یہ 82  ڈالرز سے اوپر  ٹریڈ کر رہا ہے.

Brent Crude Oil
Brent Crude Oil

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button