UK CPI Report ریلیز ، GBPUSD کی قدر میں مندی.
Inflation dropped to 4.6 percent while the Market expectations were 4.8
UK CPI Report ریلیز کر دی گئی . جس کے بعد GBPUSD کی قدر میں مندی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . بتاتے چلیں کہ ڈیٹا توقعات سے مثبت اعداد و شمار پر مشتمل ہے .
UK CPI Report کی تفصیلات.
Office For National Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں Headline Inflation کی سطح 4.6 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 4.8 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ ستمبر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 6.7 فیصد تھی.
اگر Core Inflation پر نظر ڈالیں تو اسکی ریڈنگ 5.7 فیصد آئی ہے۔ سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 6.1 فیصد تھی۔ ماہانہ بنیادوں پر Inflation میں 0.0 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ 0.4 فیصد کی توقع تھی۔ اس طرح رپورٹ میںMonthly Inflation توقعات کے برعکس 18 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد Pound to USD میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ European Sessions کے آغاز پر یہ 1.2500 کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔