Crypto Prices میں اضافہ ، US SEC کی طرف سے Bitcoin ETF جلد منظور ہونے کی توقع.
Bitcoin Supply hit all time high as Commission extended application deadline
Crypto Prices میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ، آج Asian Sessions کے دوران Bitcoin Supply تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی . اسکی بنیادی وجہ US SEC کی طرف سے ETF جلد منظور ہونے کی توقع ہے . جن کی Application کیلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کر دی گئی ہے . اسی بنا پر حالیہ دنوں کے دوران Crypto Market Cap میں 35 فیصد سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے.
Spot ETF پر مذاکرات کے Crypto Currencies پر اثرات.
US Securities and Exchange commission کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ادارے کے Spot ETF کی جلد منظوری کے لئے Grayscale کے ساتھ بامقصد مذاکرات جاری ہیں اور Bitcoin ETF کے لئے ایپلیکیشنز کی ڈیڈ لائن بھی بڑھائی جا رہی ہے . اس اعلان کے سامنے آنے پر Crypto Currencies بالخصوص BTC پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوئے ،
Bitcoin Supply میں تاریخی اضافہ . وجوہات کیا ہیں.؟
Crypto Industry میں زبردست تیزی کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران US Courtsکی طرف سے آنے والے فیصلے ہیں . New York Federal Court نے رواں سال اگست میں US SEC کی Spot Bitcoin اور ETF کے خلاف درجواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد اس حوالے سے کی جانیوالی اپیل بھی غیر موثر رہی تھی .
عدالتی فیصلوں کے باوجود Regulatory Authority پس و پیش سے کام لیتی رہی اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں .جس کے سینیٹ کی Committee for Financial Affairs نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا.
آج کے اعلان سے سرمایہ کاروں میں یہ تاثر قائم ہوا کہ Spot ETF بہت جلد منظور ہونے والے ہیں . تاہم معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس عمل کی ابتدا ہے تاہم ایک بار یہ Procedure شروع ہو گیا تو Bitcoin بہت جلد 49 ہزار ڈالرز تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے .
چند روز قبل DTCC نے بھی اپنی Website پر اسکا لنک دیا تھا جس کا مقصد ETF کو Trading Platform کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا . DTCC متعدد بار Securities Approval سے قبل انھیں اسی page پر Options کا حصہ بنا چکی ہے . جس کے کچھ عرصے میں ہی انھیں باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا تھا .
مارکیٹ کی صورتحال.
European Sessions کے آغاز پر Bitcoin کی قدر 37 ہزار سے اوپر مستحکم ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 37600 پر آ گیا تھا اور اس کی Supply میں گزشتہ ایک ہفتے میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے .
دوسری طرف Ethereum بھی European Sessions کے آغاز پر 2064 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی Market Cap میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے .
Litecoin بھی مثبت سمت میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہے . European Sessions کے آغاز پر اسکی قدر میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے .
.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔