معیشت کے منفی اعشاریوں سے سال کے تیسرے کوارٹر تک باہر آ چائیں گے۔ یورپیئن سنٹرل بینک
برسلز: یورپی مرکزی بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے کہا ہے کہ یوکرائن جنگ کی وجہ سے معاشی عدم توازن پیدا ہوا جسکا براہ راست اثر یورو کی قیمت اور یورپی معیشت پر پڑا۔ تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ رواں سال کے تیسرے کوارٹر میں معیشت منفی اعشاریوں سے باہر آ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افراط زر کو محدود مدت کے لئے 2 فیصد ماہانہ شرح پر روک لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی معیشت کو سپلائی شاک کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہوئے۔ یورپی مرکزی بینک کی سربراہ نے کہا کہ جولائی میں یورو کے ایکسچینج ریٹ پر شرح سود میں اضافہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کے معاشی استحکام کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے اور افراط زر کو کنٹرول کرنے کے لئے بتدریج استحکام کی پالیسی اپنائی گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔