Crude Oil Prices میں بحالی ، OPEC Outlook Report میں Shortfall کی پیشگوئی۔
WTI Crude Oil recaptured 70 Dollar while Brent near 74
Crude Oil Prices میں بحالی کی لہر ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ OPEC Outlook Report میں Shortfall کی پیشگوئی ہے۔
OPEC Outlook Report کی تفصیلات
OPEC کی طرف سے جانب سے جاری کردہ Crude Oil کے منظرنامے میں COP28 Agreement کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے کہ تیل پیدا کرنیوالے جن ممالک نے اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں مستقبل میں ان کی طرف سے پیداوار میں کمی متوقع ہے۔ جس سے Energy Resources کی سپلائی کا عدم توازن پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ Carbon Emissions میں کمی کرہ ارض اور نسل انسانی کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔ تاہم توانائی کے حصول کیلئے تاحال کوئی ٹھوس اور جامع پلان موجود نہیں ہے۔ اور نہ ہی بڑے فضائی آپریشنز کے لئے کوئی متبادل اور محفوظ ایندھن موجود ہے۔ لہذا اس پر پابندی سے بڑے Supply Shocks کا خطرہ موجود ہے۔ رپورٹ میں اس عدم توازن کا کوئی ٹائم فریم متعین نہیں کیا گیا۔ لیکن 2025 کے دوسرے کوارٹر میں طلب کی کمی سے پیدا ہونے والے بحران کا ذکر موجود ہے۔
Crude Oil کا ردعمل
US Sessions کے دوران WTI Crude Oil ایک فیصد بحالی کے ساتھ 70 ڈالر فی بیرل پر بحال ہوا ہے۔ اس سے قبل European Sessions میں یہ 68 ڈالرز پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا۔
دوسری طرف Brent Oil بھی 0.93 فیصد بحالی کے ساتھ 73.94 ڈالرز پر آ گیا ہے۔ اسکی کم ترین سطح 72 ڈالرز رہی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔