European Stocks میں تیزی کا رجحان ، ECB Monetary Policy کے بعد Inflation Risk Factor میں کمی
European Central Bank revised Growth Rate Forecast higher after the decision
European Stocks میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . گزشتہ روز ECB اور Bank of England کی طرف سے Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھنے کے فیصلوں کے بعد سرمایہ کاروں میں Inflation Risk Factor میں کمی واقع ہوئی ہے ، جس سے مارکیٹس کے ٹریڈنگ والیوم میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے . تاہم Bank of England کی طرف سے Policy Rates میں اضافے کا آپشن برقرار رکھنے کے بعد FTSE100 میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے.
ECB Monetary Policy کے European Stocks پر اثرات.
European Central Bank کے جاری کردہ پریس ریلیز میں Interest Rates بغیر کسی تبدیلی کے 4.50 پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم اسکے ساتھ ہی مرکزی بینک کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے Policy Rates طویل عرصے تک سخت Monetary Policy جاری رکھنے کا عندیہ دیا تھا .
آج کے فیصلے سے Refinance Rate کی سطح 4.50 اور مارجنل لینڈنگ فیسیلیٹی 4.75 فیصد جبکہ Deposit Facility Rate کی سطح 4 فیصد پر برقرار رہے گی.
پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران Headline Inflation میں کمی نوٹ کی گئی۔ اور یہ دوہرے ہندسے سے سنگل ڈیجیٹ پر آ گئی ہے۔ تاہم 2 فیصد کے ہدف تک لانے کے لئے عالمی معاشی حالات کے تناظر میں طویل عرصہ انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔ مزید برآں Financing کیلئے طلب میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے لئے مالیاتی نظام کی ری اسٹرکچرنگ چاری رہے گی۔
کرسٹین لیگارڈ کی پریس کانفرنس۔
فیصلے کے بعد European Central Bank کی صدر کرسٹین لیگارڈ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں Policy Tightening Cycle کے اختتام کا سگنل دیا ہے۔ تاہم انہوں نے موجودہ حالات میں نرم Monetary Policy کی سختی سے تردید کی۔ انکا کہنا ہے کہ Rates موجودہ شرح کے ساتھ طویل عرصے تک برقرار رکھے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ ساز کمیٹی کے کچھ ممبران کی رائے ہے کہ Interest Rates بڑھانے کا سلسلہ بند کرنے کی بجائے موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھے جائیں ۔سربراہ European Bank نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation پر قابو پانے کیلئے طویل عرصہ درکار ہے ، تاہم انکے فیصلوں کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہو گا کیونکہ Labour Market اور Growth Rate اس کے نتیجے میں دباؤ کے شکار ہو رہے ہیں۔ کرسٹین لیگآرڈ نے دسمبر میں Inflationary Pressure بڑھنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا.
مارکیٹس کی صورتحال.
FTSE100 میں ملا جلا رجحان نظر آ رہا ہے۔ British Benchmark انڈیکس 11 پوائنٹس کمی کے ساتھ 7637 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی کم ترین سطح یہی ہے ۔ جبکہ مارکیٹ میں 10 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
Dax30 میں تیزی کا رجحان ریکارڈکیا جا رہا ہے۔ انڈیکس 120پوائنٹس اضافے سے 16871 کی سطح پر مثبت سمت اپنائے ہوئے ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 2 کروڑ 30 لاکھ ہے۔
یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک ایکسچینج FTSEMIB میں بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔ انڈیکس 231 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 30580 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ مارکیٹ میں 28 کروڑ 30 لاکھ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے .
Swiss Market Index میں 15، HEX میں 73 جبکہ Euronext میں 19 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔